Advertisement

بیشتر شہروں میں آج سے گرمی بڑھنے کا امکان، ہیٹ ویوالرٹ جاری

آج سے 18 اپریل کے دوران دن کا درجہ حرارت معمول سے 06 سے 08 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

GNN Web Desk
شائع شدہ a year ago پر Apr 13th 2025, 9:56 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
بیشتر شہروں میں آج سے گرمی بڑھنے کا امکان، ہیٹ ویوالرٹ جاری

محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر شہروں میں آج سے گرمی بڑھنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے ہیٹ ویوالرٹ جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق آج سے 18 اپریل کے دوران دن کا درجہ حرارت معمول سے 06 سے 08 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کا امکان ہے۔

لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں آج سے گرمی کی شدید لہر شروع ہونے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات نے آئندہ تین روز کے دوران خشک اور شدید گرم موسم کی پیشگوئی کی ہے۔ اس حوالے سے صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے بھی الرٹ جاری کرتے ہوئے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اپنانے کی ہدایت کی ہے۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق جنوبی پنجاب میں درجہ حرارت معمول سے چھ سے آٹھ ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کا امکان ہے، جبکہ بالائی پنجاب میں کل سے لے کر 18 اپریل تک گرمی کی شدت میں غیر معمولی اضافہ متوقع ہے۔ ادارے نے خبردار کیا ہے کہ اس دوران گرد آلود ہواؤں اور آندھی کے طوفان کا بھی خطرہ موجود ہے۔

ادھر کراچی سمیت سندھ کے کئی علاقوں میں بھی گرم ہوائیں چلنے لگی ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ کے بیشتر شہروں میں آئندہ دنوں میں درجہ حرارت 46 سے 48 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان ہے، جس سے گرمی کی شدت میں مزید اضافہ ہو جائے گا۔

موسمیات نے بتایا کہ گزشتہ روز ملک میں سب سے زیادہ درجہ حرارت نواب شاہ ، حیدرآباد اور دادو میں 43 ڈگری سینٹی گریڈ ،کراچی 39 ، ڈی آئی خان 37، لاہور،  پشاور 35 اوراسلام آباد میں 33 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔

Advertisement
امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف

امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف

  • 3 دن قبل
پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط

پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط

  • 5 دن قبل
روس میں تربیتی پرواز کے دوران Tu-95 بمبار طیارہ گر کر تباہ،عملے کے 6 ارکان ہلاک

روس میں تربیتی پرواز کے دوران Tu-95 بمبار طیارہ گر کر تباہ،عملے کے 6 ارکان ہلاک

  • 2 دن قبل
ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو شکست دے کر  سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

  • 3 دن قبل
آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار

آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار

  • 3 دن قبل
ملک میں سونے کی قیمتوں میں حیرت انگیزکمی

ملک میں سونے کی قیمتوں میں حیرت انگیزکمی

  • 3 دن قبل
ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا

ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا

  • 4 دن قبل
آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین

آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین

  • 3 دن قبل
ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی

ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی

  • 5 دن قبل
فیفا آسیان کپ: پاکستان کا فلپائن کیخلاف میچ 2-2 سے برابر، اپنا پہلا پوائنٹ حاصل کرلیا

فیفا آسیان کپ: پاکستان کا فلپائن کیخلاف میچ 2-2 سے برابر، اپنا پہلا پوائنٹ حاصل کرلیا

  • 2 دن قبل
ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار

ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار

  • 2 دن قبل
خیبرپختونخوا میں پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا

خیبرپختونخوا میں پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا

  • 2 دن قبل
Advertisement