Advertisement
ٹیکنالوجی

پاکستان سولر پینل درآمد کرنےوالا دنیا کا سب سے بڑا ملک بن گیا

پاکستان کی جانب سے 2024 میں درآمد کیے گئے سولر پینلز کی مجموعی پیدا کردہ بجلی کو جمع کیا جائے تو 17 گیگا واٹ بجلی بنتی ہے،رپورٹ

GNN Web Desk
شائع شدہ 8 ماہ قبل پر اپریل 14 2025، 12:56 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
پاکستان سولر پینل درآمد کرنےوالا دنیا کا سب سے بڑا ملک بن گیا

پاکستان نےسولر پینل کی درآمدات میں پوری دنیا کو پیچھے چھوڑ دیا،پاکستان نے سال 2024 میں سب سے زیادہ سولر پینلز درآمد کیے۔
برطانوی توانائی تھنک ٹینک "ایمبر" کی رپورٹ کے مطابق 2024 میں پاکستان نے تمام ممالک سے زیادہ سولر پینلز درآمد کیے۔ ۔ 
برطانوی تھنک ٹینک کی رپورٹ میں کہا گیا کہ پاکستان کی جانب سے 2024 میں درآمد کیے گئے سولر پینلز کی مجموعی پیدا کردہ بجلی کو جمع کیا جائے تو 17 گیگا واٹ بجلی بنتی ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر سولر پینلز کی درآمدات کا ملک میں بجلی کی طلب سے موازنہ کیا جائے تو یہ متبادل توانائی موجودہ بجلی کا نصف بنتی ہے۔
رپورٹ کے مطابق پاکستان کی سولر درآمدات اِس لیے حیران کن ہیں کہ یہ کسی عالمی سرمایہ کاری ، قومی پروگرام یا بڑے پیمانے پر منظم منصوبے کے تحت نہیں ہوابلکہ مہنگی بجلی سے تنگ صارفین نے ذاتی حیثیت میں سولر پینلز کی خریداری میں دلچسپی کا اظہار کیا۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ سولرز پینل کی زیادہ تر مانگ گھریلو صارفین، چھوٹے کاروباراور تجارتی اداروں کی طرف ہے جو مہنگی اور غیر یقینی سرکاری بجلی کے مقابلے میں سستی اور قابلِ اعتماد توانائی حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ 

Advertisement
Advertisement