دیامر کے 10 طلباء کا واپڈا کی جانب سے مکمل سپانسرشپ پر کیڈٹ کالج تربیلا میں داخلہ
پانچ سال کے دوران ان طلباء کے تعلیمی اخراجات بھی واپڈا خود ادا کرے گا، جس پر تقریباَ تین کروڑ روپے خرچ ہوں گے


دیامر:واپڈا کی جانب سے ایک انقلابی قدم سامنے آیا ہے جس کےتحت دیامر کے 10 طلباء کو مکمل اسپانسرشپ پر کیڈٹ کالج تربیلا میں داخل کروایا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین واپڈا انجینئر لیفٹیننٹ جنرل سجاد غنی (ریٹائرڈ) کے سماجی ذمہ داری کے تحت اہم اقدام کی بدولت دیامر کے 10 ہونہار طلباء کو واپڈا کیڈٹ کالج تربیلا میں داخلہ مل گیا۔
چیئرمین واپڈا نے دیامر کے طلباء کیلئے سالانہ 10 نشستیں مختص کی ہیں،پانچ سال کے دوران ان طلباء کے تعلیمی اخراجات بھی واپڈا خود ادا کرے گا، جس پر تقریباَ تین کروڑ روپے خرچ ہوں گے۔
تحریری امتحان اور انٹرویو کے شفاف مرحلہ کے بعد، دیامر کے 10 ہونہار طلباء نے حصول تعلیم کیلئے واپڈا کیڈٹ کالج تربیلا جوائن کرلیا ہے،دیامر کے ان طلباء کو واپڈا کی جانب سے حاصل مفت سہولیات میں ٹیوشن فیس، بورڈنگ، رہائش، یونیفارم، اکیڈمک کٹس اور طبی سہولیات اور جامع تعلیمی اور ترقیاتی پروگرام شامل ہیں۔
واپڈا کی جانب سے دیامر کے ہونہار طلباء کیلئے یہ اقدام نہایت اہمیت کا حامل ہے، یہ اقدام اس بات کا غماز ہے کہ مالی مشکلات دیامر کے ہونہار طلباء کے روشن مستقبل کی راہ میں رکاوٹ نہیں بن سکیں گی۔
چیئرمین واپڈا کے اس اقدام کی بدولت دیامر جیسے دورافتادہ علاقہ میں رہنے والے طلباء تعلیم کی جدید سہولیات سے استفادہ کرسکیں گے اور بہتر تعلیم کی بدولت انہیں روزگار کے اچھے مواقع میسر آئیں گے اور وہ اپنے خاندان، علاقہ اور ملک کی ترقی میں فعال کردار ادا کریں گے۔
دیامر کے ہونہار طلباء کیلئے مذکورہ پروگرام کی سالانہ بنیاد پر تجدید ہوگی جس کی بدولت انہیں واپڈا کی جانب سے تعلیم و ترقی کے بہترین مواقع میسر آئیں گے۔

باجوڑ،پھاٹک میلہ گراونڈ کے قریب بم دھماکا، اسسٹنٹ کمشنر سمیت 4 افراد شہید، 11 زخمی
- 4 گھنٹے قبل

مخصوص نشستوں کی الاٹمنٹ کے بعد قومی اسمبلی میں پارٹی پوزیشن جاری
- 8 منٹ قبل

جسٹس منصور علی شاہ کا ججز کی سنیارٹی کے تعین کے معاملے پر تحفظات کا اظہار
- 6 گھنٹے قبل
باجوڑ دھماکا: اسسٹنٹ کمشنر، تحصیلدار سمیت 5 افراد شہید، 16 زخمی ،دہشت گرد گروہ ’الخوارج‘ ملوث قرار
- 2 گھنٹے قبل

ملک میں سونا سستا، فی تولہ قیمت میں 600 روپے کمی
- 10 منٹ قبل

نیپرا کی منظوری: بجلی کے نرخوں میں کمی، یکم جولائی سے اطلاق متوقع
- 13 منٹ قبل

نیپرا کا یکم جولائی سے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں کمی کا اعلان
- 5 گھنٹے قبل

الیکشن کمیشن نے قومی اور چاروں صوبائی اسمبلیوں کی مخصوص نشستیں بحال کردیں
- 4 گھنٹے قبل

توہین عدالت: شیخ حسینہ واجد کو 6 ماہ قید، متنازع آڈیو بیان عدالت میں مداخلت قرار
- ایک گھنٹہ قبل

سازش کے بغیر حکومت نہیں گرائی جا سکتی، گر گئی تو سیاست چھوڑ دوں گا" وزیرِاعلیٰ خیبرپختونخوا
- 12 منٹ قبل

الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں سے گوشواروں کی تفصیلات طلب کرلیں
- 3 گھنٹے قبل

ایرانی صدر کا انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی سے تعاون معطلی کا اعلان
- 6 گھنٹے قبل