نیپرا نے الیکٹرک گاڑیوں کے چارجنگ اسٹیشنزکے ٹیرف میں کمی کی حکومتی درخواست منظور کرلی


نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے الیکٹرک گاڑیوں کے چارجنگ اسٹیشنزکے ٹیرف میں کمی کی حکومتی درخواست منظور کرلی۔
نیپرا نے الیکٹرک گاڑیوں کے چارجنگ اسٹیشنزکا بنیادی ٹیرف 23 روپے 57 پیسے فی یونٹ مقرر کردیا، اس سے قبل الیکٹرک گاڑیوں کے چارجنگ اسٹیشنز کے لیے بنیادی ٹیرف 45 روپے 55 پیسے مقرر تھا۔ ٹیرف میں کمی کے بعد بنیادی ٹیرف میں 21 روپے 98 پیسے فی یونٹ کمی کی گئی۔
الیکٹرک گاڑیوں کے چارجنگ اسٹیشنز پر 24 روپے 44 پیسے کیپڈ مارجن ہٹانے کی درخواست بھی منظور کی گئی ہے۔
یاد رہے کہ حکومت پاکستان کی الیکٹریکل وہیکل پالیسی 2025 تا 2030 کے تحت ملک میں آئندہ 2 سال کے دوران الیکٹرک گاڑیوں کے لیے 3 ہزار چارجنگ اسٹیشنز بنائے جانے ہیں۔
انرجی وہیکل پالیسی کے تحت سال 2030 تک ملک میں مجموعی طور پر 30 فیصد تک الیکٹرک گاڑیاں استعمال میں لائی جائیں گی۔

جسٹس علی باقر نجفی نے سپریم کورٹ کے جج کے طور پر اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا
- 7 hours ago

ایران میں قتل 8 پاکستانیوں کی میتیں آج پاکستان پہنچنے کا امکان
- 8 hours ago

اسلام آباد سے لاپتہ شہری کی لاش مانسہرہ سے برآمد
- 4 hours ago

ٹرمپ انتظامیہ کا قانونی دستاویز نہ رکھنے والے امیگرینٹس پر گھیرا تنگ
- 6 hours ago

تجارتی جنگ میں اضافہ، چین کا اپنی ائیر لائن کمپنیوں کو امریکی بوئنگ طیارے نہ خریدنے کا حکم
- 7 hours ago

خیبرپختونخوا حکومت کا سرکاری اسکولز میں مفت بیگز اور کتابیں فراہم کرنے کا فیصلہ
- 3 hours ago

مزدا ٹرک کی موٹروے پولیس کی گاڑی کو ٹکر، پولیس انسپکٹر شہید
- 2 hours ago

پاکستان کی ترقی کیلئے چاروں صوبوں کی یکساں ترقی لازم و ملزوم ہے، وزیر اعظم
- 5 hours ago
قومی ادارہ صحت کی کانگو بخار، ہیٹ ویو اورسن سٹروک سے متعلق ایڈوائزریز جاری
- 3 hours ago

حکومت کا آئندہ 15 روز کیلئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ
- 8 hours ago

لبنانی صدر کا حزب اللہ کے ہتھیاروں کو حکومتی تحویل میں لینے کا اعلان
- 8 hours ago

سونے کی قیمت میں ہوشربا اضافہ،عام آدمی کیلئے سونا خریدنا خواب بن گیا
- 2 hours ago