400 سے زائد مسافروں پر مشتمل ایک لکڑی کی موٹر بوٹ ’ایچ بی کانگولو‘ بندرگاہ ماتانکومو سے روانہ ہو کر بولومبا کی طرف جا رہی تھی


افریقی ملک کانگو کے شمال مغربی علاقے میں ایک کشتی میں آگ بھڑک اٹھنے کے بعد کشتی الٹ گئی، جس کے نتیجے میں 50 افراد جاں بحق اور سینکڑوں لاپتہ ہو گئے۔
یہ المناک حادثہ منگل اور بدھ کی درمیانی شب دریائے کانگو میں پیش آیا، جب 400 سے زائد مسافروں پر مشتمل ایک لکڑی کی موٹر بوٹ ’ایچ بی کانگولو‘ بندرگاہ ماتانکومو سے روانہ ہو کر بولومبا کی طرف جا رہی تھی۔ کشتی میں آگ اس وقت لگی جب ایک خاتون کشتی میں کھانا پکانے میں مصروف تھیں، مقامی رکنِ انتظامیہ کمپیٹاں لوئیوکو کے مطابق۔
حادثے کے بعد درجنوں افراد کو بچا لیا گیا، جن میں سے متعدد کو شدید جھلسنے کی حالت میں مقامی اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ بچ جانے والے تقریباً 100 افراد کو ایمبانڈاکا ٹاؤن ہال میں قائم کیے گئے عارضی کیمپ میں رکھا گیا ہے۔کم از کم 50 افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں، جبکہ درجنوں ابھی تک لاپتہ ہیں۔ امدادی ٹیموں کے ہمراہ ریڈ کراس اور صوبائی حکام لاپتہ افراد کی تلاش میں مصروف ہیں۔
عینی شاہدین کے مطابق، آگ لگنے کے بعد کئی مسافروں نے پانی میں چھلانگ لگا دی، جن میں خواتین اور بچے بھی شامل تھے، لیکن تیرنا نہ آنے کی وجہ سے وہ جانبر نہ ہو سکے۔جمہوریہ کانگو میں کشتی حادثات معمول بن چکے ہیں، جن کی وجوہات میں کشتیوں کی گنجائش سے زیادہ سواریاں، حفاظتی اقدامات کا فقدان اور رات کے وقت سفر شامل ہیں۔
یہ حادثہ کانگو کے پسماندہ علاقوں میں بنیادی ڈھانچے کی کمی اور محفوظ سفری ذرائع کی عدم دستیابی کی سنگین عکاسی کرتا ہے، جہاں دریاؤں کا استعمال عوام کے لیے آمدورفت کا بنیادی ذریعہ ہے۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اختتام پر سرمایہ کاری کا مثبت آغاز
- 3 hours ago

وزارت اقتصادی امور کا ایکس اکاؤنٹ رات گئے ہیک ہو گیا
- 26 minutes ago

بانی پی ٹی آئی کی پرول پر رہائی کے لیے اسلام آبادہائیکورٹ میں درخواست دائر
- an hour ago
کوٹلی آزاد کشمیر میں بھارتی فوج کی آبادی پر گولہ باری ، شیر خوار بچی سمیت 4 افراد شہید
- an hour ago

پاک فوج نے اوکاڑہ اور عارف والا میں 5 بھارتی ڈرونز کو مار گرایا
- 4 hours ago

کراچی کے جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر فلائٹ آپریشن بحال
- 4 hours ago

امریکا کا پاکستان اور بھارت کے درمیان ممکنہ جنگ میں مداخلت نہ کرنے کا فیصلہ
- 4 hours ago

پاکستان میں ناکام فوجی آپریشن نے بھارتی فضائیہ کی کمزوریاں ظاہرہو گئیں،فرانسیسی اخبار
- 4 hours ago

پاکستان نے حملوں سے متعلق بھارتی میڈیا کے بے بنیاد الزامات اور پروپیگنڈے کو مسترد کر دیا
- 2 hours ago

پاک بھارت کشیدگی کے باعث پی ایس ایل سیزن 10 کے بقیہ میچز یو اے ای منتقل کرنے کا فیصلہ
- 4 hours ago

پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش سے موسم خوشگوار، چند مقامات پر ژالہ باری کا امکان
- 2 hours ago

ایل او سی پر بھارتی شیلنگ س، پاک فوج نے منہ توڑ جواب دیتے ہوئے متعدد پوسٹیں تباہ کردیں
- 4 hours ago