این ایف سی میں بلوچستان کا کوٹہ ڈبل کر دیا گیا ہے،وہاں کے عوام کو ایسا منصوبہ دینا چاہیے تھا جو تمام اقوام کی دل کی آواز ہو،شہبازشریف


اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ اجتماعی کوششوں کے نتیجے مں اللہ تعالیٰ نے معیشت کو استحاکم بخشا ہے، انشااللہ ہم ترقی اور خوشحالی کے سفر پر چل نکلے ہیں۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں جناح اسکوائر مری روڈ انڈر پاس کے سنگ بنیاد کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف نےکہا کہ اسلام آباد میں توسیع و تزئین کے وسیع و عریض منصوبے جاری ہیں۔ جن کی بدولت اسلام آباد میں ٹریفک کے بہاؤ میں بہتری آچکی ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ وزیر داخلہ محسن نقوی نے اعلان کیا ہے کہ یہ منصوبہ 60 دن کے بجائے 35 دن میں مکمل کرنے کا اعلان کیا ہے، مجھے ان کی بات پر پورا یقین ہے کہ ماضی میں اس قسم کے اعلانات کو انہوں نے عملی جامہ پہنایا ہے، یہ شہباز اسپیڈ ہے اور نہ محسن نقوی اسپیڈ ہے بلکہ یہ پاکستان اسپیڈ ہے، بہترین اقدامات کے لیے محسن نقوی مبارکباد کے مستحق ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں پھول دارالحکومت کے حسن کو دوبالا کر رہے ہیں۔ اور اسلام آباد کے حسن کے لیے جو کاوشیں کر رہے ہیں وہ قابل ستائش ہیں۔ اسلام آباد خوبصورتی کا گہوارہ بنے گا۔
شہباز شریف نے کہا کہ اجتماعی کاوشوں سے پاکستان کا نام بلند ہو گا۔ اور پچھلے ایک سال میں پاکستان کی معاشی ریٹنگ بہتر ہوئی ہے جبکہ عالمی ریٹنگ ایجنسی فچ نے بھی پاکستان کی معیشت کو مستحکم قرار دیا ہے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئےوزیر اعظم شہباز شریف نےمزید کہا ہے کہ پاکستان کی معیشت مستحکم ہو چکی ہے۔ اور ملک ترقی و خوشحالی کے سفر پر گامزن ہے۔
تقریب سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ بلوچستان کے عوام کو تحفہ دیا ہے۔ بلوچستان کا روڈ 2 ہزار کے قریب جانیں نگل چکا ہے۔ لیکن اب ہم بلوچستان کے خونی ٹریک کو ہائی وے بنانے جا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ این ایف سی میں بلوچستان کا کوٹہ ڈبل کر دیا گیا ہے۔ اور بلوچستان کے عوام کو ایسا منصوبہ دینا چاہیے تھا جو تمام اقوام کی دل کی آواز ہو۔

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی
- ایک گھنٹہ قبل

سینیئر بھارتی اداکار نانا پاٹیکر 75 برس کی عمر میں دنیا چھوڑگئے
- ایک دن قبل

پاکستان، ایران اور امریکہ تنازع کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 2 گھنٹے قبل
فٹبال لیجینڈ میسی نے انٹرنیشنل فٹبال کو خیربادکہہ دیا
- 2 دن قبل

مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے
- ایک دن قبل

ضلع خیبر: نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید
- 7 گھنٹے قبل

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ایک ارب بیس کروڑ ڈالر قسط کیلئے سٹاف لیول معاہدہ
- ایک دن قبل

پاکستان اور بحرین کا مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون مزید مستحکم کرنے پراتفاق
- ایک دن قبل

مہنگائی نے کسان، مزدور اور چھوٹے تاجروں کی کمر توڑ دی: میاں شاہد حسین
- ایک دن قبل
کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا
- 7 گھنٹے قبل

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا عالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ
- 2 دن قبل
پاکستان موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں شامل ہے، انتونیو گوتریس
- ایک دن قبل







