متحد ہوجائیں، بہت جلد بانی پی ٹی آئی خان ہمارے درمیان ہوں گے،وزیر اعلیٰ کے پی


وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا ہے آپ لوگ خان کا ساتھ دیں، آگے بڑھیں، متحد ہوجائیں، بہت جلد بانی پی ٹی آئی خان ہمارے درمیان ہوں گے، فیصلہ سازوں کو لیڈر نہیں غلام چاہئیں، ملک کو ڈنڈے کے زور پر نہیں چلایا جا سکتا۔
لاہور ہائی کورٹ بار کے جنرل ہاؤس اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ میں آپ لوگوں سے نہایت اہم بات کرنے لگا ہوں، مدینہ کی ریاست کیا تھی مدینہ کی ریاست انصاف پر مبنی تھی، آج ہمارے ملک میں ایسا کچھ نہیں نظر آتا، ہمارے بڑوں نے بہت کچھ کیا۔
نہوں نے کہا کہ 2024 کے انتخابات میں بدترین دھاندلی کی گئی، اپنے لوگوں کو لانے اور عوام پر مسلط کرنے کے لیے تجربے کیے گئے، جس دن سے پاکستان میں زورزبردستی سے لوگوں کو اقتداردیا گیا اس دن سے پاکستان کی تنزلی ہوئی، ملک کے آئین کو توڑا گیا، مارشل لا لگایا گیا اور لوگوں کوزبردستی مسلط کیا گیا، ذوالفقارعلی بھٹو کو پھانسی دے کر شہید کیا گیا، قوم پوچھتی ہے کہ بھٹو کو پھانسی دینے والوں کو کیا سزا دی گئی ہے؟
وزیر اعلیٰ کے پی کا کہنا تھا پاکستان آج قرضوں میں ڈوب چکا ہے، اسلام کے نام پر بننے والا ملک نہ خودار رہا نہ خود مختار، ہم غلام ہو چکے ہیں ہماری ریاستیں غلام ہو چکی ہیں، ہمارے لیڈرز غلام ہیں، ہم غلام ہیں اس لیے کشمیر اور فلسطین کے مسلمانوں کا نام نہیں لے سکتے، کہتے ہیں ہم پاکستان کے لیے لگے ہوئے ہیں تو آئین کے مطابق پاکستان میں جمہوریت اور جمہوریت میں الیکشن ہے۔
علی امین نے کہا کہ آج پاکستان قرض میں ڈوب گیا، اب پاکستان خود محتار ہی نہیں رہا، ہم غلام بن گئے ہیں، کیبنٹ، ہمارے لیڈر سب غلام بن گئے ہیں، پاکستان میں جموریت ہے لیکن دھاندلی کی گئی، تم لوگوں کو سلیکٹیو لوگ نہیں چاہیے۔
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے کہا کہ آپ لوگ وکیل بھی خود ہو مدعی بھی خود ہو، بانی چیئرمین مسلمان کی بات کرتا ہے وہ ناموس رسالت پر بات کرتا ہے، وہ بے گناہ جیل میں ہے، ان کو اس سے خطرہ یہ ہے وہ رول آف لاء کی بات کرتا ہے، وہ پاکستان کی خود محتاری کی بات کرتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ جوتے پالش کرنے والے لوگ چاہتے ہیں، ایسے چلتا رہا تو ہم غلام ہی رہیں گے، بانی پی ٹی آئی کا مسئلہ کرسی نہیں بلکہ وہ پاکستان کو آزاد، خود محتار بنانا چاہتا ہے، آج 24 کروڑ عوام کی آواز اسٹیبلشمنٹ تک نہیں جارہی۔
ان کا کہنا تھا کہ ہمارے ورکرز، قیادت، بانی تحریک انصاف کی بیوی جیل میں ہے، ان لوگوں نے ہمارے کارکنان کو گولیاں ماریں، اگر آپ لوگ جنگ چاہتے ہیں تو کیا آپ لوگ اپنے لوگوں سے جنگ چاہتے ہیں۔
علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ اگر ایسا ہوتا رہا تو لوگ یہاں سے نکل جائیں گے، آپ وعدہ کریں کہ آپ لوگ خان کا ساتھ دیں گے، آگے بڑھو، متحد ہوجاؤ، ہمارے درمیان بہت جلد عمران خان ہو گا۔
وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہا کہ ہمارے پاس بہت پیسہ ہے، ہمارا صوبہ امیر ترین ہے، میں لاہور ہائی کورٹ بار کے لیے 5 کڑور روپے گرانٹ دینے کا اعلان کرتا ہوں۔

ترک وزیر خارجہ ہاکان فیدان اگلے ہفتےپاکستان کادورہ کریں گے
- 5 hours ago

وزیراعظم شہباز شریف اقتصادی تعاون تنظیم اجلاس میں شرکت کے لیے آذربائیجان پہنچ گئے
- 6 hours ago

ملک بھر میں بارش، آندھی اور سیلاب کا خطرہ؛ این ڈی ایم اے کا نیا الرٹ جاری
- 3 hours ago
غزہ میں اسرائیلی فائرنگ اور بمباری سے شہداء کی تعداد 300 سے تجاوز کر گئی، امدادی مراکز بھی نشانہ
- 4 hours ago

این ڈی ایم اے نے 6 سے 10 جولائی تک ملک بھر میں بارشوں اور سیلاب کا الرٹ جاری کردیا
- 5 hours ago

یوکرینی حملے میں روسی بحریہ کے ڈپٹی چیف میجر جنرل گودکوف سمیت 11 اہلکار ہلاک
- 6 hours ago

جھنگ وائلڈ لائف پارک سے قیمتی ہرن چوری، تحقیقات کے لیے دو رکنی کمیٹی قائم
- 4 hours ago

عاشورہ محرم پر 5 اور 6 جولائی کو عام تعطیل، ملک بھر میں فوج تعینات کرنے کا فیصلہ
- 4 hours ago

شگاگو: نائٹ کلب پر اندھا دھند فائرنگ سے 4 افراد ہلاک، 14 زخمی
- 5 hours ago

جس دن اسمبلی میں ہمارا ایک بھی رکن زیادہ ہواتو تحریک عدم اعتماد لاسکتے ہیں،گورنر کے پی
- 5 hours ago

الیکشن کمیشن نے بہاولپور عوامی حقوق پارٹی کو رجسٹر کرلیا، ملک میں سیاسی جماعتوں کی تعداد 167 ہوگئی
- 2 hours ago

لاہور میں جرائم کی شرح میں نمایاں کمی، پولیس رپورٹ
- 6 hours ago