Advertisement
تفریح

عمر نمبر سے زیادہ کچھ نہیں، 80 سالہ ضعیف شخص کی 79 سالہ خاتون سے  محبت کے بعد شادی

 نئے نویلے جوڑے کی عمروں کا انکشاف ان کے برتھ سرٹیفکیٹ پر درج عمر سے کیا گیا

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 months ago پر Apr 17th 2025, 3:17 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
عمر نمبر سے زیادہ کچھ نہیں، 80 سالہ ضعیف شخص کی 79 سالہ خاتون سے  محبت کے بعد شادی

مصر میں 80 سالہ ضعیف شخص نے 79 سالہ خاتون سے  محبت کے بعد شادی کرلی۔

غیر ملکی خبر رساں ادار کے مطابق دلہا یوسف  کی عمر 80 سال جبکہ دلہن نادیہ کی عمر 79 سال ہے،  نئے نویلے جوڑے کی عمروں کا انکشاف ان کے برتھ سرٹیفکیٹ پر درج عمر سے کیا گیا۔ 

رپورٹ کے مطابق دلہن  نادیہ تیراکی کے پیشے سے منسلک ہیں، جو ان دنوں مصری ماسٹرز سوئمنگ چیمپئن شپ کا بھی حصہ ہیں، نادیہ نے حال ہی میں اپنے قریبی دوست یوسف سے شادی کی ہے۔

نادیہ اور یوسف کی کہانی اس وقت سوشل میڈیا پر جنگل میں آگ کی طرح پھیلی جب نادیہ کے دامادکریم کی جانب سے عمر رسیدہ جوڑے کی شادی کی خوبصورت تصویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی۔

داماد کریم  کی جانب سے ان کی شادی کی تصویر کے ساتھ ایک خوبصورت پوسٹ بھی شیئر کی گئی جس میں درج تھا کہ ’ میں آج تک جتنی بھی شادیوں میں شریک ہوا یہ شادی ان شادیوں میں سب سے زیادہ  ہنگامہ خیز تھی ‘۔

کریم کی  پوسٹ میں یہ انکشاف بھی کیا گیا ’ نیا جوڑا اپنا ہنی مون منائے گا اور اس کے بعد ماسٹر تھیسز اور ایتھلیٹک چیمپئن شپ مکمل کرے گا‘ ۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق دلہن  نادیہ کا کہنا ہے کہ ’ عمر پیدائشی سرٹیفکیٹ پر لکھے گئے نمبر سے زیادہ کچھ نہیں، جوانی دل میں ہوتی ہے،  جب تک انسان کا دل دھڑکتا ہے، اسے اپنی زندگی کا ہر لمحہ جینا چاہیے اور اپنے خوابوں کی تعبیریں تلاش کرتے رہنا چاہیے‘۔

Advertisement
کانگریس کو شکست دوں گا، ایلون مسک کا  سیاسی پارٹی  کے قیام کا فیصلہ

کانگریس کو شکست دوں گا، ایلون مسک کا سیاسی پارٹی کے قیام کا فیصلہ

  • 2 hours ago
پاک ، امریکا تجارتی مذاکرات فیصلہ کن مرحلے میں داخل

پاک ، امریکا تجارتی مذاکرات فیصلہ کن مرحلے میں داخل

  • 2 hours ago
بہاولپور: امتحان دینے آنیوالی طالبات کی وین میں آگ لگ گئی، ایک طالبہ جاں بحق،متعدد زخمی

بہاولپور: امتحان دینے آنیوالی طالبات کی وین میں آگ لگ گئی، ایک طالبہ جاں بحق،متعدد زخمی

  • 3 hours ago
پاکستان اور بھارت کے درمیان قیدیوں کی فہرستوں کا تبادلہ

پاکستان اور بھارت کے درمیان قیدیوں کی فہرستوں کا تبادلہ

  • 3 hours ago
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعدبس مالکان نے کرایوں میں بھی ا ضافہ کردیا

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعدبس مالکان نے کرایوں میں بھی ا ضافہ کردیا

  • 42 minutes ago
وزیر اعظم کا ایرانی سفارت خانے کا دورہ، اسرائیلی حملوں میں شہریوں کی شہادت پر تعزیت کا اظہار

وزیر اعظم کا ایرانی سفارت خانے کا دورہ، اسرائیلی حملوں میں شہریوں کی شہادت پر تعزیت کا اظہار

  • an hour ago
پیٹرولیم قیمتوں میں اضافہ واپس لیا جائے: صدر انجمن تاجران اجمل بلوچ

پیٹرولیم قیمتوں میں اضافہ واپس لیا جائے: صدر انجمن تاجران اجمل بلوچ

  • an hour ago
بانی پی ٹی آئی کا پارٹی قیادت کو 10 محرم کے بعد حکومت کیخلاف تحریک چلانے کی ہدایت

بانی پی ٹی آئی کا پارٹی قیادت کو 10 محرم کے بعد حکومت کیخلاف تحریک چلانے کی ہدایت

  • an hour ago
ٹیکس دہندگان کو ہراساں کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی: چیئرمین ایف بی آر

ٹیکس دہندگان کو ہراساں کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی: چیئرمین ایف بی آر

  • an hour ago
15 سال تک کے بچوں کو پولیو ویکسین دینے کا فیصلہ

15 سال تک کے بچوں کو پولیو ویکسین دینے کا فیصلہ

  • 18 minutes ago
جسٹس سرفراز اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس مقرر

جسٹس سرفراز اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس مقرر

  • 2 hours ago
برطانوی ہائی کمشنرکاحالیہ سیلا ب میں ہونے والی ہلاکتوں پر اظہار افسوس

برطانوی ہائی کمشنرکاحالیہ سیلا ب میں ہونے والی ہلاکتوں پر اظہار افسوس

  • 2 hours ago
Advertisement