حملہ راس عیسیٰ (Ras Isa) آئل پورٹ پر کیا گیا، جو یمن کے مغربی ساحل پر واقع تین اہم بندرگاہوں میں سے ایک ہے


امریکی افواج نے یمن کے مغربی ساحل پر واقع ایک اہم تیل کی تنصیب پر فضائی حملہ کیا، جو کہ حوثی باغیوں کے خلاف جاری فوجی مہم میں کئی ہفتوں بعد پہلی بار سرکاری طور پر تسلیم شدہ کارروائی ہے۔
امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ آج امریکی افواج نے ایران کے حمایت یافتہ حوثی دہشت گردوں کے ایندھن کے اس اہم ذریعہ کو ختم کرنے کے لیے کارروائی کی تاکہ انہیں غیر قانونی آمدنی سے محروم کیا جا سکے۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق حوثی وزارت صحت کے ترجمان نے سوشل میڈیا پر ایک بیان میں کہا کہ امریکی طیاروں کے حملے سے تیل کی بندرگاہ پر کام کرنے والے 20 ملازمین جاں بحق ہو گئے ہیں جبکہ 50 سے زائد زخمی ہیں۔
یہ حملہ راس عیسیٰ (Ras Isa) آئل پورٹ پر کیا گیا، جو یمن کے مغربی ساحل پر واقع تین اہم بندرگاہوں میں سے ایک ہے، جہاں سے ملک کی زیادہ تر درآمدات اور انسانی امداد پہنچتی ہے۔ امریکی فوج کا مؤقف ہے کہ حوثی اس تنصیب کو ایندھن کے ذخیرے اور مالی بدعنوانی کے لیے استعمال کر رہے تھے۔
امریکی حکام کے مطابق اس حملے کا مقصد حوثیوں کی معیشت کو نقصان پہنچانا اور ان کے مالی وسائل کو محدود کرنا تھا۔
واضح رہے کہ مارچ کے وسط سے امریکی افواج نے حوثی باغیوں کے خلاف ایک مسلسل فضائی مہم کا آغاز کیا ہے، جس کا مقصد انہیں بحیرہ احمر (Red Sea) میں بین الاقوامی تجارتی جہازوں پر حملوں سے باز رکھنا ہے۔ یہ سمندری راستہ عالمی تجارت کے لیے نہایت اہمیت رکھتا ہے۔
پینٹاگون نے مہم کے آغاز کے وقت ایک بریفنگ میں مہم کی نوعیت بیان کی تھی، تاہم اس کے بعد سے نہ تو حملوں کی تعداد، نہ اہداف اور نہ ہی مہم کی پیش رفت سے متعلق کوئی تفصیلات جاری کی گئی ہیں۔
امریکی حکام کا کہنا ہے کہ حملے میں حوثیوں کی قیادت اور انفراسٹرکچر کو شدید نقصان پہنچا ہے، لیکن وہ اس حوالے سے مخصوص اعداد و شمار ظاہر کرنے سے گریزاں ہیں۔

اللہ نے پاکستان کو زرخیز زمین، قابل زرعی ماہرین، محنتی کسانوں سے نوازا ہے ،شہبازشریف
- 2 گھنٹے قبل

جہلم :ڈی پی او طارق عزیزکی کھلی کچہری ،شہریوں کے مسائل پر فوری کارروائی کا حکم
- 14 گھنٹے قبل
اسلام آباد،لاہور سمیت ملک کےمختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے
- ایک گھنٹہ قبل

وزیر خارجہ اسحاق ڈار اعلی سطحی وفد کے ہمراہ کابل پہنچ گئے
- 3 گھنٹے قبل

دکی: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں 5 خارجی دہشتگرد ہلاک
- 3 گھنٹے قبل

غزہ میں اسرائیلی بربریت جاری، حملوں سے مزید 64 فلسطینی شہید
- 3 گھنٹے قبل

وزیراعلی مریم نواز کا یکم مئی کو ساڑھے 12 لاکھ افراد میں راشن کارڈ تقسیم کرنے کا اعلان
- 16 گھنٹے قبل

پاک فوج ’’کردار، حوصلہ اور مہارت‘‘ جیسے اعلیٰ فوجی اوصاف کی حامل ہے، آرمی چیف
- 2 گھنٹے قبل
شہباز شریف نے مجھے انصاف مہیا کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے،فیشن ڈیزائنر محمود بھٹی
- ایک گھنٹہ قبل

حسن علی کا بڑا اعزاز،پی ایس ایل میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے باؤلر بن گئے
- 2 گھنٹے قبل

ضمنی الیکشن سے ثابت ہواکہ سندھ کے عوام نے کینالز منصوبہ مسترد کردیا،بلاول بھٹو
- 15 گھنٹے قبل

چیچہ وطنی:گندم کا حصہ کم ملنےپر بیوی کے مبینہ تشدد سے شوہر چل بسا
- 21 منٹ قبل