اسلام آباد اور لاہور سمیت مختلف مقامات پر موسلا دھار بارش اور ژالہ باری کی پیشگوئی
سندھ کے بیشتر اضلاع گرمی کے زیر اثر ہی رہیں گے،


محکمہ موسمیات نے اسلام آباد سمیت مختلف مقامات پر موسلا دھار بارش اور ژالہ باری کی پیشگوئی کر دی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق خیبرپختونخوا، بالائی پنجاب، خطہ پوٹھوہار، کشمیر اورگلگت بلتستان میں تیز ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ بالائی خیبرپختونخوا، خطہ پوٹھوہار، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بعض مقامات پر موسلادھار بارش اور ژالہ باری کی توقع ہے۔
آج اسلام آباد اور گرد و نواح میں مطلع ابرآلود رہنے کے علاوہ شام یا رات کے دوران تیز ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور بعض مقامات پر تیز بارش اور ژالہ باری کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
مری،گلیات، راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، تلہ گنگ، میانوالی، حافظ آباد، گوجرانوالہ، منڈی بہاؤالدین، گجرات، سیالکوٹ، نارووال، لاہور، قصور، میانوالی، بھکر، فیصل آباد، سرگودھا میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ تیزہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کی توقع ہے۔ اس دوران چند مقامات پر ژالہ باری ہونے کا بھی امکان ہے۔
سندھ کے بیشتر اضلاع گرمی کے زیر اثر ہی رہیں گے، بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے جبکہ ژوب، موسیٰ خیل، بارکھان اور گرد و نواح میں آندھی چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔
بٹگرام، بونیر، کرم، باجوڑ، مہمند، پشاور، کوہاٹ، بنوں، وزیرستان، ٹانک، لکی مروت، ڈی آئی خان میں تیز ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور چند مقامات پر ژالہ باری ہونے کی توقع ہے۔
اس دوران دیر، سوات، کوہستان، شانگلہ، بونیر، مالاکنڈ، مانسہرہ، ایبٹ آباد میں موسلادھار بارش اور ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔
کشمیر اور گلگت بلتستان میں بعد از دوپہر مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور بعض مقامات پر موسلادھار بارش اور ژالہ باری ہونے کا بھی امکان ہے۔

پنجاب کے مختلف شہروں میں تھیٹرز کے خلاف بڑا ایکشن، 8 اداکاراؤں پر پابندی
- 3 days ago

استاد حامد علی خاں کا نیا پنجابی گانا ریلیز
- 5 hours ago

پاکستان اور کویت کا باہمی دفاعی تعاون مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ
- 9 minutes ago
ملک میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی
- 5 hours ago
بھارتی گلوکارقتل
- 5 hours ago

سونے کی فی تولہ قیمت میں معمولی کمی
- 2 days ago
پرائیویٹ حج اسکیم کی بکنگ کے حوالے سے وزارت کا نیا بیان سامنے آگیا
- 2 days ago
دوسری شادی کیوں کی؟ سینئر اداکار نےوجہ بتادی
- 2 days ago

عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری کردی
- 3 days ago

فیلڈ مارشل کا دورہ ایران ٹرمپ یا امریکا کے نمائندے کی حیثیت سے نہیں تھا: ترجمان دفتر خارجہ
- 4 hours ago

یاسرحسین کا لاہورمیں فیملی تھیٹرکوفروغ دینے پرزور
- 4 hours ago
پمز اسپتال کی نرسری میں آتشزدگی، 15 نومولود جاں بحق
- a day ago








