مریم نواز کی ہدایات پر پنجاب پولیس عدلیہ کے فیصلوں کا مذاق اڑا رہی ہے،بیرسٹر سیف
پنجاب حکومت 26ویں آئینی ترمیم کی آڑ میں عدلیہ کی آزادی کو دبانے کی کوشش کر رہی ہے، مشیر اطلاعات کے پی


خیبر پختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کو ایک بار پھر شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت 26ویں آئینی ترمیم کی آڑ میں عدلیہ کی آزادی کو دبانے کی کوشش کر رہی ہے۔
بیرسٹر سیف نے کہا کہ اڈیالہ جیل کے سامنے جو کچھ ہو رہا ہے، وہ عدالتی احکامات کی صریح خلاف ورزی ہے۔ ان کے مطابق مریم نواز کی ہدایات پر پنجاب پولیس عدلیہ کے فیصلوں کا مذاق اڑا رہی ہے، جو ایک خطرناک روایت کی بنیاد رکھ رہی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ عدلیہ کو 26ویں ترمیم کی زنجیروں کو توڑتے ہوئے آئین و قانون کی پامالی پر نوٹس لینا چاہیے۔ بانی چیئرمین کی بہنوں کے ساتھ روا رکھا گیا سلوک قابل مذمت ہے۔ ان کی گرفتاری اور ویرانے میں چھوڑ دینا انسانی حقوق کی خلاف ورزی اور عدالتی احکامات کی توہین کے مترادف ہے۔
بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ بانی چیئرمین سے ان کی بہنوں کی ملاقات ان کا آئینی اور قانونی حق ہے، جسے طاقت کے زور پر سلب کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے مریم نواز کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ’اتنا ظلم کریں کہ کل کو اسے برداشت بھی کر سکیں۔‘
انہوں نے موجودہ حکومت کو ’حواس باختہ‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ اب بانی چیئرمین کی بہنوں سے بھی خوفزدہ ہو چکی ہے، جو اس کی کمزوری اور ناکامی کا واضح ثبوت ہے۔

لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار
- ایک دن قبل
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی
- ایک دن قبل

ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست، فائنل میں پہنچ گیا
- 2 دن قبل

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے کوریا کو شکست دیکر برانز میڈل جیت لیا
- ایک دن قبل

دوشہریوں کی شہادت، پاکستان کا بھارتی ناظم الامورکو طلب کرکے شدید احتجاج
- ایک دن قبل

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد
- 2 دن قبل

کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم
- 2 دن قبل

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق
- 2 دن قبل

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 3 دن قبل

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ
- 2 دن قبل

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا
- 3 دن قبل

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی
- 2 دن قبل




