کراچی کنگز کی جانب سے جیمز ونس 70 رنز بنا کر نمایاں رہے،جبکہ کوئٹہ کے علی ماجد اور محمد عامر نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں


کراچی:پاکستان سپر لیگ کے 8 ویں میچ میں کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو جیت کے لیے 176 رنز کا ہدف دے دیا۔
کراچی کنگز نے مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 175رنز اسکور کیے، جیمز ونس نے 70، ڈیوڈ وارنر نے 31 اور ٹم سائفرٹ نے 27 رنز سکور کیے۔
کراچی کنگز کی جانب سے جیمز ونس 70 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ کپتان ڈیوڈ وارنر 31، ٹِم سائفرٹ 27، محمد نبی 18، عرفان خان 17، ریاض اللہ 6 اور خوشدل شاہ 1رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔
عامر جمال 1 رن بنا کر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے۔
جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے علی ماجد اور محمد عامر نے 2، 2 جبکہ کپتان سعود شکیل، شان ایبٹ، ابرار احمد نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔
اس سے قبل نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جانے والے میچ میں ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔
ٹاس کےموقع پرکراچی کنگز کے کپتان ڈیوڈ وارنر نے کہا کہ پچ تھوڑی خشک لگ رہی ہے،ان کا مزید کہنا تھاکہ پچھلے میچ میں اوس زیادہ نہیں تھی اس لیے پہلے بیٹنگ کر رہےہیں۔
کپتان ڈیوڈوارنرنےکہا کہ پچھلے میچ میں اوس زیادہ نہیں تھی، اس لیے بیٹنگ کررہے ہیں،اس پچ پر 180 سے زیادہ رنز بہت ہوں گے۔
دوسری جانب کپتان کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے کہا کہ ٹاس جیتے تو ہم پہلے بیٹنگ کرتے، ٹیم میں اپنا رائٹ کمبی نیشن تلاش کررہا ہوں
ٹیمیں
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز XI: سعود شکیل (کپتان)، فن ایلن، حسن نواز، کوشال مینڈس (وکٹ کیپر)، رایلی روسو، خواجہ نافع، فہیم اشرف، سین ایبٹ، محمد عامر، ابرار احمد، علی مجید
کراچی کنگز XI: ڈیوڈ وارنر (کپتان)، ٹم سیفرٹ (وکٹ کیپر)، جیمز ونس، محمد ریاض اللہ، عرفان خان نیازی، خوشدل شاہ، محمد نبی، عامر جمال، عباس آفریدی، حسن علی، میر حمزہ
خیال رہے کہ پی ایس ایل 10 کے پوائٹس ٹیبل پر اس وقت دونوں ہی ٹیموں کے 2، 2 پوائنٹس ہیں تاہم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز بہتر رن ریٹ کے باعث تیسرے جبکہ کراچی گنگز چوتھے نمبر پر ہے۔

ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار
- ایک دن قبل

آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین
- 2 دن قبل

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- 2 دن قبل

امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف
- 2 دن قبل

فیفا آسیان کپ: پاکستان کا فلپائن کیخلاف میچ 2-2 سے برابر، اپنا پہلا پوائنٹ حاصل کرلیا
- ایک دن قبل

روس میں تربیتی پرواز کے دوران Tu-95 بمبار طیارہ گر کر تباہ،عملے کے 6 ارکان ہلاک
- ایک دن قبل
ملک میں سونے کی قیمتوں میں حیرت انگیزکمی
- 2 دن قبل

خیبرپختونخوا میں پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا
- ایک دن قبل

ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی
- 4 دن قبل

ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا
- 4 دن قبل

پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط
- 4 دن قبل

آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار
- 2 دن قبل





