Advertisement

وزیر مملکت برائے مذہبی امور کھیل داس کوہستانی کی گاڑی پراحتجاجیوں کا حملہ

مشتعل مظاہرین گاڑی کو دیکھ کر مشتعل ہوئے اور انہوں نے گاڑی پر انڈے ٹماٹر برسائے جبکہ شدید نعرے بازی بھی کی تاہم قافلہ وہاں سے گزر گیا۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 months ago پر Apr 19th 2025, 8:55 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
وزیر مملکت برائے مذہبی امور کھیل داس کوہستانی کی گاڑی پراحتجاجیوں کا حملہ

وزیر مملکت برائے مذہبی امور کھیل داس کوہستانی کی گاڑی پر ٹھٹھہ میں احتجاجی مظاہرین نے پتھراؤ کیا ہے۔

 کھیل ٹھٹھہ میں متنازع نہروں کے خلاف قوم پرست جماعتوں کے کارکنان کا احتجاج جاری تھا کہ اس دوران وزیر مملکت کا قافلہ وہاں سے گزرنے کیلیے پہنچا۔

مشتعل مظاہرین گاڑی کو دیکھ کر مشتعل ہوئے اور انہوں نے گاڑی پر انڈے ٹماٹر برسائے جبکہ شدید نعرے بازی بھی کی تاہم قافلہ وہاں سے گزر گیا۔

وفاقی وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑ نے وزیر مملکت مذہبی امور کھیل داس کوہستانی کی ٹھٹھہ میں گاڑی پر حملے کا نوٹس لیتے ہوئے اسے حملہ قرار دیا اور آئی جی سندھ غلام نبی میمن سے رابطہ کر کے تفصیلات طلب کیں۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ  نے وزیرمملکت کھیل داس کوہستانی کی گاڑی پر حملے کا نوٹس لیتے ہوئے اس عمل کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ کسی کو بھی یہ حق حاصل  نہیں کہ وہ قانون اپنے ہاتھ میں لے۔

وزیراعلیٰ نے ڈی آئی جی حیدرآباد کو ہدایت کی کہ حملے میں ملوث شرپسند عناصر کو فوری گرفتار کرکے رپورٹ دی جائے۔

اس کے علاوہ وفاقی سیکرٹری داخلہ سے واقعے کی رپورٹ طلب کی گئیں۔ وزیراطلاعات نے کہا کہ عوامی نمائندوں پر حملے ناقابل برداشت ہیں، سندھ حکومت واقعہ کی مکمل اور شفاف تحقیقات کرے اور حملے میں ملوث عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔

Advertisement
دکی : سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی میں 2 بھارتی اسپانسرڈ دہشتگر د ہلاک،2 گرفتار

  • 5 گھنٹے قبل
شہریوں کے لیے بُری خبر،گیس کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ،نوٹیفکیشن جاری

اوین جیل پر اسرائیلی حملے میں عملے سمیت 71 افراد شہید ہوئے ،ایران

  • 3 گھنٹے قبل
کیمبل پور سے  اٹک تک، ایک سفر کی دلچسپ داستان۔۔۔

  • 4 گھنٹے قبل
عوام کیلئے اچھی خبر، کراچی سمیت ملک بھر کیلئے بجلی سستی ہونے کا امکان

  • 38 منٹ قبل
این ڈی ایم نے آج سے 5 جولائی تک ملک بھر مزید بارشوں اور سیلاب کا الرٹ جاری کردیا

  • 2 گھنٹے قبل
روس کا یوکرین پر ڈرونز اور میزائلوں سے بڑا فضائی حملہ،ایک یوکرینی ایف 16 طیارہ  تباہ

روس کا یوکرین پر ڈرونز اور میزائلوں سے بڑا فضائی حملہ،ایک یوکرینی ایف 16 طیارہ تباہ

  • 3 گھنٹے قبل
وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا ترک ہم منصب سے رابطہ،علاقائی پیشرفت پر تبادلہ خیال

چین نے پاکستان کا 3ارب40کروڑ ڈالر کا قرض رول اوور کردیا،زرمبادلہ کی تعداد میں اضافہ

چین نے پاکستان کا 3ارب40کروڑ ڈالر کا قرض رول اوور کردیا،زرمبادلہ کی تعداد میں اضافہ

  • 4 گھنٹے قبل
لاہور: آندھی کے دوران بل بورڈ گرنے سے موٹرسائیکل سوار جاں بحق، اہلیہ اور بچہ زخمی

  • 32 منٹ قبل
ایشیا کے حوالے سے بڑی خبر،ٹورنامنٹ کب اور کہاں ہو گا ؟

ایشیا کے حوالے سے بڑی خبر،ٹورنامنٹ کب اور کہاں ہو گا ؟

  • 5 گھنٹے قبل
خیبرپختونخوا  سمیت ملک بھر  میں شدید بارشوں اور سیلاب سے 45 افرادجاں بحق ،متعدد زخمی

  • 42 منٹ قبل
Advertisement