Advertisement
علاقائی

مائنز اینڈ منرلز ایکٹ 18 ویں ترمیم کی خلاف ورزی ہے ، عدالت جائیں گے ، اختر مینگل

پیٹرول کی قیمت میں بچت کو چندے کی صورت بلوچستان پر لگانے کی بات قابلِ مذمت ہے ، چندے سے یتیم خانے چلتے ہيں، صوبوں کی پسماندگی دور نہیں ہوتی،اختر مینگل

GNN Web Desk
شائع شدہ 24 دن قبل پر اپریل 20 2025، 2:19 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
مائنز اینڈ منرلز ایکٹ 18 ویں ترمیم کی خلاف ورزی ہے ، عدالت جائیں گے ، اختر مینگل

کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی ( بی این پی ) کے سربراہ سردار اختر مینگل نے مائنز اینڈ منرلز ایکٹ کو18ویں ترمیم کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے عدالت جانے کا اعلان کر دیا۔
کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اختر مینگل نے مائنز اینڈ منرلز ایکٹ کو اٹھارہویں ترمیم کی خلاف ورزی ہے اور ہم اس ایکٹ کے خلاف عدالت میں جائیں گے۔
بی این پی رہنما اختر مینگل کا مزید کہنا تھا کہ ہمارا دھرنا عوامی امنگوں کی ترجمانی تھا ، کسی بھی قسم کی ڈیل کا تاثر غلط ہے۔
وزیر اعظم شہباز شریف کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پیٹرول کی قیمت میں بچت کو چندے کی صورت بلوچستان پر لگانے کی بات قابلِ مذمت ہے ، چندے سے یتیم خانے چلتے ہيں، صوبوں کی پسماندگی دور نہیں ہوتی۔

Advertisement
Advertisement