Advertisement
علاقائی

ایسٹر تہوار: ڈی پی او جہلم کا شہر کے مختلف گرجا گھروں کا دورہ،سیکیورٹی انٹظامات کا جائزہ

مذہبی اور دعائیہ تقریبات کے دوران مسیحی برادری کو مکمل سکیورٹی فراہم کرنا جہلم پولیس کا نصب العین ہے ،ڈی پی او

GNN Web Desk
شائع شدہ 24 days ago پر Apr 20th 2025, 2:12 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
ایسٹر تہوار: ڈی پی او جہلم کا شہر کے مختلف گرجا گھروں کا دورہ،سیکیورٹی انٹظامات کا جائزہ

جہلم:ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر(ڈی پی او) طارق عزیز سندھو نے علی الصبح کرسچئین کمیونٹی کے مذہبی تہوار ایسٹر کے موقع پر شہر کے مختلف گرجا گھروں کا دورہ کیا اور سیکیورٹی انتظامات چیک کیے اور افسران کو ہدایات بھی دیں۔
ترجمان جہلم پولیس کے مطابق ڈی پی او جہلم نے تمام فیلڈ افسران کو ڈیوٹی پر حاضر، الرٹ اور بریف کرنے کی ہدایات،اس امر کو یقینی بنائیں کہ کوئی بھی شخص بغیر چیکنگ عبادت گاہ میں داخل نہ ہو۔


ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ روف ٹاپ ڈیوٹی کی موجودگی یقینی اور نمایاں ہونی چاہئے، ایسٹر کے مذہبی تہوار کے موقع پر جہلم پولیس نے سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے ہوئے ہیں۔
ترجمان کے مطابق اس موقع پر ڈی پی او طارق عزیز نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مذہبی اور دعائیہ تقریبات کے دوران مسیحی برادری کو مکمل سکیورٹی فراہم کرنا جہلم پولیس کا نصب العین ہے ۔

Advertisement
Advertisement