Advertisement
پاکستان

اماراتی وزیر خارجہ آج دو روزہ دورے پر پاکستا ن پہنچیں گے

یہ دورہ دونوں فریقین کو باہمی دلچسپی اور تشویش کی علاقائی اور عالمی پیش رفت پر تبادلہ خیال کرنے کا موقع بھی فراہم کرے گا،ترجمان

GNN Web Desk
شائع شدہ 23 دن قبل پر اپریل 20 2025، 5:51 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
اماراتی وزیر خارجہ آج دو روزہ دورے پر پاکستا ن پہنچیں گے

اسلام آباد: متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے وزیر خارجہ دو روزہ دورہ پر آج پاکستان پہنچیں گے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق یو اے ای کے وزیر خارجہ عبداللہ بن زید النہیان آج دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچ رہے ہیں۔
ترجمان نے مزید بتایا کہ شیخ عبداللہ وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات کریں گے، ملاقات میں تجارت، سرمایہ کاری، توانائی تعاون اور علاقائی سلامتی پر توجہ دی جائے گی۔
اپنے دورے کے دوران عزت مآب شیخ عبداللہ بن زید النہیان پاکستان کے نائب وزیراعظم ، وزیر خارجہ سے بات چیت کریں گے۔ ملاقات کے دوران دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا جائے گا جس میں تجارت اور سرمایہ کاری، توانائی تعاون، علاقائی سلامتی اور عوام سے عوام کے روابط پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔
ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ یہ دورہ دونوں فریقین کو باہمی دلچسپی اور تشویش کی علاقائی اور عالمی پیش رفت پر تبادلہ خیال کرنے کا موقع بھی فراہم کرے گا۔

Advertisement
Advertisement