Advertisement

اسلام آباد:انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی کے ہاسٹل میں فائرنگ سے 22سالہ طالبہ جاں بحق

نامعلوم نوجوان ہاسٹل میں داخل ہوا، زبردستی کمرے میں داخل ہو گیا، سب کو خاموش رہنے کا کہا اور گولی مار دی،ایف آئی آر

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 months ago پر Apr 21st 2025, 2:02 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
اسلام آباد:انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی کے ہاسٹل میں فائرنگ سے 22سالہ طالبہ  جاں بحق

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت کی انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی کے ہاسٹل میں 22 سالہ طالبہ کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ رمنا کی حدود میں افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں نجی ہاسٹل میں داخل ہو کر مسلح شخص نے اسلامک یونیورسٹی کی 22 سالہ طالبہ کو گولیاں مار کر قتل کر دیا۔
دوسری جانب پولیس نے واقعے کا مقدمہ مقتولہ کی بہن کی مدعیت میں درج کر لیا گیا، ایف آئی آر کے مطابق ملزم رات ساڑھے بارہ بجے ہاسٹل میں داخل ہوا،، میری بہن کمرے سے باہر آئی تو نامعلوم ملزم زبردستی کمرے میں داخل ہو گیا۔
متن میں مزید لکھا گیا کہ ملزم نے سب کو  خاموش رہنے کا کہا اور میری بہن کو گولی مار دی۔
ذرائع کے مطابق طالبہ کو اس وقت نشانہ بنایا گیا جب کمرے میں اس کی تین روم میٹس بھی موجود تھیں۔
پولیس نے واقعے کی تفتیش شروع کر دی ہے اور ملزم کی تلاش جاری ہے۔ افسوسناک واقعے کے بعد ہاسٹل میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے، جبکہ طالبات کے سیکیورٹی انتظامات پر بھی سوالات اٹھنے لگے ہیں۔

Advertisement
گڈو بیراج اور سکھر بیراج کے مقام پر پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ ،سینکڑوں بستیاں زیر آب

گڈو بیراج اور سکھر بیراج کے مقام پر پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ ،سینکڑوں بستیاں زیر آب

  • 4 گھنٹے قبل
اسرائیلی بربریت  کے نتیجے میں مزید 50 سے زائد فلسطینی شہید

اسرائیلی بربریت کے نتیجے میں مزید 50 سے زائد فلسطینی شہید

  • 4 گھنٹے قبل
گلگت، اسکردو، استور اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے

گلگت، اسکردو، استور اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے

  • 3 گھنٹے قبل
فتنہ الخوارج کے درمیان پے در پے ناکامیوں کے بعد اندرونی اختلافات شدت اختیار کر گئے

فتنہ الخوارج کے درمیان پے در پے ناکامیوں کے بعد اندرونی اختلافات شدت اختیار کر گئے

  • 34 منٹ قبل
پنجاب میں سیلاب سے 45 لاکھ سے زائد افراد متاثر، مختلف حادثات میں 104شہری جاں بحق

پنجاب میں سیلاب سے 45 لاکھ سے زائد افراد متاثر، مختلف حادثات میں 104شہری جاں بحق

  • ایک گھنٹہ قبل
پنجاب میں مون سون بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کی پیش گوئی

پنجاب میں مون سون بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کی پیش گوئی

  • 2 گھنٹے قبل
ایشیا کپ  ٹورنامنٹ کا ہائی وولٹیج ٹاکرا، سب سے بڑے حریف آج ایک بار پھر آمنے سامنے

ایشیا کپ ٹورنامنٹ کا ہائی وولٹیج ٹاکرا، سب سے بڑے حریف آج ایک بار پھر آمنے سامنے

  • 4 گھنٹے قبل
یو اے ای  میں قومی دن کی مناسبت سے 2 روزہ تعطیلات کا اعلان

یو اے ای میں قومی دن کی مناسبت سے 2 روزہ تعطیلات کا اعلان

  • 3 گھنٹے قبل
پاکستان میں پولیو کے خاتمے کیلئے عالمی فنڈنگ پر 20 فیصد تک کٹ لگ گیا

پاکستان میں پولیو کے خاتمے کیلئے عالمی فنڈنگ پر 20 فیصد تک کٹ لگ گیا

  • 2 گھنٹے قبل
پنجاب میں سیلابی صورتحال برقرار ،  سیکڑوں دیہات پانی میں ڈوب گئے

پنجاب میں سیلابی صورتحال برقرار ،  سیکڑوں دیہات پانی میں ڈوب گئے

  • 4 گھنٹے قبل
نیگلیریا وائرس کا قہر جاری، کراچی میں ایک اور نوجوان زندگی کی بازی ہار گیا

نیگلیریا وائرس کا قہر جاری، کراچی میں ایک اور نوجوان زندگی کی بازی ہار گیا

  • 15 گھنٹے قبل
کانگو میں 2 مختلف کشتی حادثات کے نتیجے میں 193 افراد جاں بحق

کانگو میں 2 مختلف کشتی حادثات کے نتیجے میں 193 افراد جاں بحق

  • 14 منٹ قبل
Advertisement