Advertisement
علاقائی

خیبرپختونخوا حکومت نے دینی مدارس کی گرانٹ میں اضافہ کر دیا

صوبائی حکومت نے مدارس کی گرانٹ 30 ملین سے بڑھا کر 100 ملین کر دی

GNN Web Desk
شائع شدہ 22 days ago پر Apr 21st 2025, 2:16 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
خیبرپختونخوا حکومت نے دینی مدارس کی گرانٹ میں اضافہ کر دیا

خیبرپختونخوا حکومت نے دینی مدارس کی گرانٹ 30 ملین سے بڑھا کر 100 ملین کر دی۔

مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی زیرصدارت اجلاس میں دینی مدارس کے گرانٹ میں اضافے کی منظوری دی گئی۔

انہوں نے کہا کہ دینی مدارس کے طلبہ بھی ملک کا قیمتی سرمایہ ہیں، دینی و عصری تعلیم کا امتزاج وقت کی اہم ضرورت ہے، طلبہ کو مذہبی تعلیم کے ساتھ ساتھ جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کیا جا رہا ہے۔

صوبائی مشیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ کی قیادت میں صوبے میں دینی وعصری تعلیم کو فروغ دیا جا رہا ہے، خیبرپختونخوا حکومت سکولوں کے ساتھ مدارس کو بھی خصوصی توجہ دے رہی ہے۔

Advertisement