Advertisement

خیبر پختونخواہ : ضلع تورغر میں رواں سال کا ساتواں پولیو کیس رپورٹ

نیشنل ای او سی کے مطابق، پولیو ویکسین کی اضافی خوراکیں بچوں کو عمر بھر کی معذوری سے بچاتی ہیں۔ 

GNN Web Desk
شائع شدہ 21 دن قبل پر اپریل 23 2025، 5:49 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
خیبر پختونخواہ :  ضلع تورغر میں رواں سال کا ساتواں پولیو کیس رپورٹ

رواں سال کا ساتواں پولیو کیس خیبر پختونخوا کےضلع تورغرمیں رپورٹ ہوا ۔

نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر کے مطابق یہ کیس ایسےوقت میں سامنے آیا ہے،جب ملک بھر میں انسداد پولیو کی قومی مہم جاری ہے۔

نیشنل ای او سی کےمطابق 21 سے 27 اپریل تک جاری قومی پولیو مہم کےدوران ملک بھر میں 4 کروڑ 50 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سےبچاؤ کےقطرے پلائے جائیں گے۔

حکام کا کہنا ہےکہ 5 سال تک کی عمر کے تمام بچوں کوہرمہم میں پولیو کے قطرے پلوانا نہایت ضروری ہے۔

نیشنل ای او سی کے مطابق، پولیو ویکسین کی اضافی خوراکیں بچوں کو عمر بھر کی معذوری سے بچاتی ہیں۔ 

Advertisement
Advertisement