ڈی پی او جہلم کا پولیس خدمت مرکز سوہاوہ کا سرپرائز وزٹ، تفتیشی افسران کی میٹنگ کا انعقاد
ڈی پی او جہلم نے کہا ایس ڈی پی او یقینی بنائے کہ مقدمات کے چالان اندر میعاد 14 یوم عدالت ہائے میں موصول ہوں

ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو نے پولیس خدمت مرکز سوہاوہ کا سرپرائز وزٹ کیا ۔
تفصیلات کے مطابق ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو نے دفتر کے ریکارڈ اور عمارت کا تفصیلی جائزہ بھی لیا، ڈی پی او جہلم نے تمام دفاتر کی صفائی بہتر بنانے اور شہریوں کو بہترین سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت بھی کی ۔
ڈی پی او جہلم نے ہدایات جاری کیں کہ خدمت مراکز میں آنے والے شہریوں سے اچھے اخلاق سے پیش آئیں اور انہیں تمام سہولیات بر وقت بہم پہنچاتے ہوئے حکومت پنجاب کے ویژن کا عملی نمونہ پیش کریں ۔
واضح رہے کہ ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو نے کہا کہ پولیس فارمیشنز کی کارکردگی جانچنے کےلئے سرپرائز وزٹس کا سلسلہ جاری رہے گا ۔
ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو کا تھانہ سوہاوہ کا وزٹ :
ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو نے تھانہ کی بلڈنگ،فرنٹ ڈیسک،مال خانہ تھانہ،حوالات تھانہ اور میس ہال کا بھی جائزہ لیا۔
انہوں نے کہا کہ سرکاری تنصیبات اس ملک و قوم کی امانت اور پنجاب پولیس کا اثاثہ ہیں،ان کی دیکھ بھال اور حفاظت ہم سب کی ذمہ داری ہے ۔
ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو نے کہا کہ انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کی ہدایات کی روشنی میں دی گئی ٹائم لائن کے اندر ایف آئی آر کے اندراج کو یقینی بنایا جائے ۔
انہوں نے زیر تفتیش مقدمات کو بھی جلد از جلد میرٹ پر یکسو کرنے کا حکم ، شہریوں کے ساتھ اچھے اخلاق سے پیش آئیں اور مسائل کے حل کو یقینی بنایا جائے ۔
انہوں نے مزید کہا کہ تھانہ جات کو جدید سہولیات سے آراستہ کرنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں ۔
واضح رہے کہ ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھونے کہا کہ پولیس کی کارکردگی جانچنے کےلئے تھانوں اور دفاتر کے وزٹ کا سلسلہ جاری رہے گا۔
ڈی پی او جہلم کی زیر صدارت تفتیشی افسران کی میٹنگ کا انعقاد :
ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو کی زیر صدارت تھانہ سوہاوہ میں تفتیشی افسران سے میٹنگ کا انعقاد کیا گیا ۔
میٹنگ میں ایس ڈی پی او سوہاوہ سرکل، ایس ایچ او تھانہ سوہاوہ اور تفتیشی افسران تھانہ سوہاوہ نے شرکت کی ۔
دوران میٹنگ تمام تر سرکل ہائے کے دیرینہ زیر تفتیش مقدمات و نامکمل چالان زیر بحث آئے،میٹنگ میں پراسیکیوشن سے قریبی رابطہ رکھتے ہوئے مقدمات کی بروقت یکسوئی اور عدالت ہائے میں ترسیل کو یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ۔
ڈی پی او جہلم نے کہا ایس ڈی پی او یقینی بنائے کہ مقدمات کے چالان اندر میعاد 14 یوم عدالت ہائے میں موصول ہوں ۔
انہوں نے کہا کہ عوام الناس کو انصاف کی بروقت فراہمی کے لیے زیر تفتیش مقدمات کو جلد یکسو کرنے کے ساتھ ساتھ رپورٹ ہائے 173ض ف کی بروقت عدالتوں میں ترسیل انتہائی ضروری ہے۔
تکمیل ریکارڈ پر خصوصی توجہ دیں، سپروائزری افسران تھانہ جات میں ایس ایچ اوز اور تفتیشی افسران کے ساتھ میٹنگ کا انعقاد کریں، پینڈنگ روڈ سرٹیفکیٹس کی یکسوئی یقینی بنائیں۔
ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو نے کہا کہ تمام تھانہ جات اور سرکل افسران کی کارکردگی کو روزانہ کی بنیاد پر مانیٹر کیا جا رہا ہے، اچھی کارکردگی پر حوصلہ افزائی جبکہ ناقص کارکردگی پر بازپرس ہو گی ۔

جموں و کشمیرمسائل کو حل کرنے کے لیے امریکا سمیت، عالمی برادری کوکردار ادا کرنا ہوگا، پاکستانی سفیر
- an hour ago

آئینی بینچ نےسنی اتحاد کونسل کےوکیل کوٹوک دیا ، سیاسی باتیں نہ کریں
- 16 hours ago

پاک بھارت کشیدگی رکوانے کیلئے انتھک محنت کی،ترک صدر
- 11 hours ago

سونے کی قیمت میں اضافہ
- 15 hours ago
.webp&w=3840&q=75)
آپریشن بنیان مرصوص نے مختلف سوالات اٹھا دیے
- 15 hours ago

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں پاکستان کا غزہ میں مستقل اور غیر مشروط سیز فائر کا مطالبہ
- an hour ago
سکھ سنگت پاکستان کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑی ہے ، صوبائی وزیر برائے اقلیتی امور سردار رامیش سنگھ اروڑا
- 13 hours ago

ایل این جی کی قیمت میں کمی کر دی گئی
- 15 hours ago

پاکستان اور بھارت کو قریب لانے کے خواہاں ہیں، امریکی صدر
- 2 hours ago

امریکہ اور سعودی عرب کے مابین تعاون کے متعدد معاہدوں پردستخط
- 13 hours ago

شہر قائد میں آج موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان
- 44 minutes ago

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی عرب سے اسرائیل کو تسلیم کرنےکی خواہش کر دی
- 2 hours ago