Advertisement
علاقائی

انسٹی ٹیوٹ آف آرٹس اینڈ کلچرکے زیر اہتمام ٹیلی وژن میں صنفی عدم توازن کانفرنس کا انعقاد

کانفرنس میں پرو وائس چانسلر پروفیسر نجم نجم، ڈاکٹر عاصم منظور، احمد محمد شیخ، فیکلٹی ممبران، طلباء اور میڈیا پروفیشنلز نے شرکت کی

GNN Web Desk
شائع شدہ 8 ماہ قبل پر اپریل 23 2025، 7:07 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
انسٹی ٹیوٹ  آف آرٹس اینڈ کلچرکے زیر اہتمام ٹیلی وژن میں  صنفی عدم توازن  کانفرنس کا انعقاد

لاہور: پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ فلم و نشریات کی چیئرپرسن ڈاکٹر لبنیٰ ظہیر انسٹی ٹیوٹ آف آرٹس اینڈ کلچر (IAC) کے زیر اہتمام   ٹیلی وژن میں  صنفی عدم توازن  کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔  اس کانفرنس میں پاکستان کی فلم اور ٹیلی ویژن انڈسٹری کی نمایاں شخصیات نے بھی شرکت کی ۔ 

 

کانفرنس کا  مرکزی موضوع فلم اور ٹیلی ویژن میں صنفی عدم توازن تھا۔  تعلیم یافتہ اور معزز گھرانوں کی نوجوان خواتین اب بھی اس شعبے میں شامل ہونے سے کیوں ہچکچا رہی ہیں؟ پینلسٹس نے معاشرے  سے جڑے  ثقافتی دقیانوسی تصورات، کام کی جگہ کی حفاظت کے خدشات، اور ادارہ جاتی سپورٹ سسٹم کی عدم موجودگی کو خواتین کی شرکت میں بڑی رکاوٹوں کا سبب قرار دے دیا ۔ 

کانفرنس میں پرو وائس چانسلر پروفیسر نجم نجم، ڈاکٹر عاصم منظور، احمد محمد شیخ، فیکلٹی ممبران، طلباء اور میڈیا پروفیشنلز نے شرکت کی۔

واضح رہے کہ کانفرنس  کو کامیابی سے منعقد کرنے پر ڈاکٹر عاصم منظور اور ان کی سرشار ٹیم کی خصوصی تعریف کی گئی۔

Advertisement