Advertisement

آسٹریلیا کے سابق کرکٹر کیتھ اسٹیک پول 84 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

انہوں نے 1966 سے 1974 کے دوران 43 ٹیسٹ میچز میں آسٹریلیا کی نمائندگی کی

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 سال قبل پر اپریل 24 2025، 8:36 صبح
ویب ڈیسک کے ذریعے
آسٹریلیا کے سابق کرکٹر کیتھ اسٹیک پول 84 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

آسٹریلیا کے سابق کرکٹر کیتھ اسٹیک پول 84 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔

آسٹریلیا کے سابق اوپننگ بیٹر کیتھ اسٹیک پول وکٹوریا سے تعلق رکھتے تھے، انہوں نے 1966 سے 1974 کے دوران 43 ٹیسٹ میچز میں آسٹریلیا کی نمائندگی کی۔

دائیں ہاتھ کے اوپنر نے 43 ٹیسٹ میچز میں 37.42 کی اوسط سے 2 ہزار 807 رنز بنائے، جن میں 7 سنچریاں بھی شامل تھیں۔

کیتھ اسٹیک پول نے 1971 میں میلبورن کرکٹ گراؤنڈ میں انگلینڈ کے خلاف کھیلے جانے والے تاریخ کے  پہلے ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں بھی حصہ لیا، جہاں انہوں نے لیگ اسپن بولنگ کے ذریعے 3 وکٹیں حاصل کیں۔

انہوں نے 6 ون ڈے انٹرنیشنل میچز میں 224 رنز اسکور کیے تھے۔

اسٹیک پول کو  1970-71 کی ایشیز سیریز میں گابا کے مقام پر انگلینڈ کے خلاف 207 رنز کی یادگار اننگز کھیلنے پر یاد کیا جاتا ہے۔  1972 کی ایشیز سیریز میں آسٹریلوی نائب کپتان کی حیثیت سے 485 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر بھی رہے۔

کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے بعد اسٹیک پول نےریڈیو  اور ٹی وی کمنٹری میں بھی نمایاں خدمات انجام دیں۔

ان کے انتقال پر کرکٹ آسٹریلیا کے چیئرمین مائیک بیئرڈ نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ  اسٹیک پول  کی کرکٹ کیلئے خدمات کو  طویل عرصے تک یاد کیا جائے گا۔

Advertisement
پاکستان فلم انڈسٹری کیلئے نئے چہروں کی تلاش شروع

پاکستان فلم انڈسٹری کیلئے نئے چہروں کی تلاش شروع

  • 3 دن قبل
گرین ٹریکٹرز پروگرام زرعی شعبے میں انقلابی تبدیلی لائے گا، عاشق کرمانی

گرین ٹریکٹرز پروگرام زرعی شعبے میں انقلابی تبدیلی لائے گا، عاشق کرمانی

  • 3 دن قبل
راولپنڈی: گھر سے خاتون اینکر ربیعہ احسن کی گولی لگی لاش برآمد

راولپنڈی: گھر سے خاتون اینکر ربیعہ احسن کی گولی لگی لاش برآمد

  • ایک گھنٹہ قبل
انڈر 19 ایشیا کپ: پاکستان نے بھارت کو 3 وکٹ سے شکست دے دی

انڈر 19 ایشیا کپ: پاکستان نے بھارت کو 3 وکٹ سے شکست دے دی

  • ایک گھنٹہ قبل
پاکستان اور تاجکستان کی مشترکہ فوجی مشق دوستی تھری چراٹ میں اختتام پذیر

پاکستان اور تاجکستان کی مشترکہ فوجی مشق دوستی تھری چراٹ میں اختتام پذیر

  • 2 دن قبل
پہلے ایل پی جی اوراب بجلی بم گرا دیا گیا

پہلے ایل پی جی اوراب بجلی بم گرا دیا گیا

  • ایک دن قبل
ڈی جی آئی ایس پی آر کی لاہور کی جامعات آمد، طلبہ سے خصوصی نشستیں

ڈی جی آئی ایس پی آر کی لاہور کی جامعات آمد، طلبہ سے خصوصی نشستیں

  • ایک دن قبل
نئی لالی وڈ فلم ’عاشق رنگ رنگیلے‘ سینما گھروں کی زینت بن گئی

نئی لالی وڈ فلم ’عاشق رنگ رنگیلے‘ سینما گھروں کی زینت بن گئی

  • ایک دن قبل
پاکستانی فلم ’میرا لیاری‘ نے بیلاروس کے معروف لسٹاپڈ فلم فیسٹیول میں اسپیشل جیوری ایوارڈ جیت لیا

پاکستانی فلم ’میرا لیاری‘ نے بیلاروس کے معروف لسٹاپڈ فلم فیسٹیول میں اسپیشل جیوری ایوارڈ جیت لیا

  • ایک دن قبل
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

  • 3 دن قبل
پولیس افسران کی ترقیوں کے خلاف پنجاب حکومت کی اپیلیں خارج

پولیس افسران کی ترقیوں کے خلاف پنجاب حکومت کی اپیلیں خارج

  • ایک دن قبل
پشاور میں نادرا کا اسسٹنٹ ڈائریکٹر فائرنگ سے جاں بحق

پشاور میں نادرا کا اسسٹنٹ ڈائریکٹر فائرنگ سے جاں بحق

  • 2 دن قبل
Advertisement