جی این این سوشل

تجارت

روپے کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری ، ڈالر مزید مہنگا ہوگیا

کراچی : انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر 40 پیسے مہنگا ہوگیا ہے ۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

فاریکس ڈیلرز کے مطابق  ڈالر  159روپے32پیسے کا ہوگیا ہے
فاریکس ڈیلرز کے مطابق ڈالر 159روپے32پیسے کا ہوگیا ہے

فاریکس ڈیلرز کے مطابق  ڈالر  159روپے32پیسے کا ہوگیا ہے جبکہ  انٹر بینک میں ڈالر 159 روپے سے بھی عبور کرگیا ہے ۔

 

یہ بھی پڑھیں :دبئی میں دنیا کی سب سے بڑی بندر گاہ پر رات گئے زور دار دھماکہ

واضح رہے کہ گزشتہ روز ڈالر کی قدر میں اضافے اور روپے کی قدر میں کمی کاسلسلہ برقرار ہے ۔انٹر بینک مارکیٹ میں بدھ کے روز ڈالر کی قدر مزید 55 پیسے کے اضافے سے 158۔92 روپے کی سطح پر بند ہوئی تھی جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر چالیس پیسے  کے اضافے کے ساتھ  159۔50 روپے پر بند ہوئی تھی ۔

یہ بھی پڑھیں : پاکستان میں عید کب ہوگی، محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی

ماہرین کا کہناہے  کہ حکومت اور آئی ایم ایف کے درمیان ڈیڈ لاک سے آئی ایم ایف کا چھٹا ریویو ستمبر تک موخڑ ہونے اور عالمی سیاسی منظر نامے کی وجہ سے پیدا ہونے والے خدشات کی بنا پر ڈالر کی طلب بڑھ گئی ہے جو روپیہ کو بتدریج کمزور کررہی ہے ۔

اسرائیلی خاتون جس کے آگے سپرپاور امریکہ کا صدر بھی جھکنے پر مجبور ہوگیا

پاکستان

ایڈمرل نوید اشرف نے بحریہ یونیورسٹی کالج آف میڈیسن کا افتتاح کردیا

افتتاحی تقریب میں وزارت صحت، پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل، ایچ ای سی کے سینئر حکام، بحریہ یونیورسٹی کے سابق ریکٹرز، سول اور ملٹری حکام، فیکلٹی ممبران اور طلباء نے شرکت کی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ایڈمرل نوید اشرف نے بحریہ یونیورسٹی کالج آف میڈیسن کا افتتاح کردیا

چیف آف دی نیول سٹاف ایڈمرل نوید اشرف نے بحریہ یونیورسٹی کالج آف میڈیسن کا افتتاح کردیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق چیف آف دی نیول سٹاف ایڈمرل نوید اشرف نے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بحریہ یونیورسٹی کالج آف میڈیسن اسلام آباد اعلیٰ معیار کی طبی تعلیم فراہم کرنے  کیلئے ایک مثالی ادارہ ثابت ہو گا۔

اس موقع پر ریکٹر بحریہ یونیورسٹی وائس ایڈمرل (ر) آصف خالق نے مہمان خصوصی کا کیمپس کی تعمیر میں پاک بحریہ کی جانب سے فراہم کی جانے والی معاونت کا شکریہ ادا کیا۔

نیول چیف نے مختلف شعبوں میں معیاری تعلیم فراہم کرنے میں بحریہ یونیورسٹی کی خدمات اور کامیابیوں کو سراہا، نیول چیف نے کیمپس میں موجود مختلف سہولیات کا بھی دورہ کیا اور جدید ترین انفراسٹرکچر کی تعریف کی۔

افتتاحی تقریب میں وزارت صحت، پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل، ایچ ای سی کے سینئر حکام، بحریہ یونیورسٹی کے سابق ریکٹرز، سول اور ملٹری حکام، فیکلٹی ممبران اور طلباء نے شرکت کی۔   

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

سونے کی قیمت سینکڑوں روپے کمی

 عالمی مارکیٹ میں سونا 11 ڈالر کی کمی سے 2642 ڈالر فی اونس کا ہوگیا ، چاندی کی فی تولہ قیمت 3 ہزار 50 روپے پر مستحکم رہی ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سونے کی قیمت سینکڑوں روپے کمی

صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی آئی ہے، سونے کی فی تولہ قیمت میں 1100 روپے کی کمی ہوئی ہے۔


 سونا 2 لاکھ 74 ہزار 400 روپے فی تولہ ہوگیا ، 10 گرام سونے کی قیمت میں 943 روپے کی کمی ہوئی، 10 گرام سونا 2 لاکھ 35 ہزار 254 روپے کا ہوگیا۔


 عالمی مارکیٹ میں سونا 11 ڈالر کی کمی سے 2642 ڈالر فی اونس کا ہوگیا ، چاندی کی فی تولہ قیمت 3 ہزار 50 روپے پر مستحکم رہی ہے۔  

خیال رہے کہ گزشتہ روز  سونے کی قیمت میں اضافہ ہو گیا تھا،600روپےکے اضافے سے فی تولہ سونا2لاکھ 75ہز ا ر 500 روپے پرپہنچ گیا تھا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ ہے ، غیرملکی سربراہان کی موجودگی میں احتجاج مناسب نہیں، وزیر داخلہ

وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ غیرملکی مہمانوں کی سیکیورٹی کے لئے اقدامات کر رہے ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ ہے ، غیرملکی سربراہان کی موجودگی میں احتجاج مناسب نہیں، وزیر داخلہ

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے پی ٹی آئی کی جانب سے کل اسلام آباد میں احتجاج کی کال کا دوٹوک جواب دے دیا۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کی جانب سے کل احتجاج کی کال دی گئی ہے جب کہ ملائیشین وزیراعظم پاکستان کے دورے پر ہیں اور چینی صدر بھی پاکستان آرہے ہیں، کل سعودی عرب کا وفد بھی پاکستان آرہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ ہے، ملائیشین وزیراعظم کی سیکیورٹی میں کمی نہیں آنے دیں گے، غیرملکی سربراہان کی موجودگی میں احتجاج مناسب نہیں، کسی قسم کی نرمی کی کوئی سوچ نہیں اور اسلام آباد پر دھاوا بولنے کی کسی کو اجازت نہیں۔

وزیرداخلہ کہتے ہیں کہ اگر کسی نے کوئی دھاوا بولا تو کوئی نرمی نہیں برتی جائے گی، وزیراعلیٰ کے پی کو اسلام آباد آنے کے فیصلے پر نظرثانی کرنی چاہیے۔ کسی نے ایسا کیا تو کسی نرمی کی توقع نہ رکھے، ہم نے تیاری کر رکھی ہے بعد میں کوئی شکوہ نہ کرے۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ غیرملکی مہمانوں کی سیکیورٹی کے لئے اقدامات کر رہے ہیں، جلسہ کرنا پی ٹی آئی کا آئینی حق ہے، پیش گی اجازت کے ساتھ جلسہ کریں لیکن احتجاج کی ہرگزاجازت نہیں۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll