کانگریس کی سربراہ سونیا گاندھی کے داماد رابرٹ وڈرا نے بھی پہلگام واقعے پر مودی سرکار کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔


بھارت کے وزیرداخلہ راج ناتھ سنگھ نے مقبوضہ کشمیر کے سیاحتی علاقے پہلگام میں حالیہ واقعے پر سیکیورٹی ناکامی کا اعتراف کیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق راج ناتھ سنگھ نے اس بات کا اظہار کیا کہ پہلگام میں پیش آنے والے واقعے کو سیکیورٹی کی ناکامی قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ واقعہ بھارتی حکومت کی انٹیلی جنس کی کمزوری کو ظاہر کرتا ہے۔
بھارتی وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ یہ واقعہ ہماری سیکیورٹی کی ناکامی ہے اور ہم اس پر مکمل تحقیقات کر رہے ہیں تاکہ اس طرح کی صورتحال دوبارہ نہ ہو، تاہم، بھارتی اپوزیشن جماعتوں نے اس بیان پر شدید ردعمل ظاہر کرتے ہوئے بھارتی حکومت کی انٹیلی جنس اور سیکیورٹی اداروں کی کارکردگی پر سوالات اٹھائے ہیں۔
کانگریس کی سربراہ سونیا گاندھی کے داماد رابرٹ وڈرا نے بھی پہلگام واقعے پر مودی سرکار کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق پریانکا گاندھی کے شوہر رابرٹ وڈرا نے ہندوتوا پالیسی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ جب نفرت آمیز نظریات کا پرچار کیا جائے گا تو اس کا ردعمل بھی سخت آتا ہے۔
یہ فالس فلیگ آپریشن واقعہ مقبوضہ کشمیر کے پہلگام علاقے میں پیش آیا، جس میں 26 سیاح جاں بحق ہوئے تھے۔ بھارتی اپوزیشن کی جانب سے وزیر داخلہ کی ناکامی کے اعتراف کو حکومت کی سیکیورٹی حکمت عملی پر سوالیہ نشان قرار دیا جا رہا ہے۔
اپوزیشن رہنماؤں نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی ناکامیوں سے بھارتی شہریوں کی زندگی خطرے میں پڑ جاتی ہے۔
ملک میں سونے کی قیمتوں میں حیرت انگیزکمی
- 2 days ago

فیفا آسیان کپ: پاکستان کا فلپائن کیخلاف میچ 2-2 سے برابر، اپنا پہلا پوائنٹ حاصل کرلیا
- a day ago

ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار
- a day ago

ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی
- 4 days ago

ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا
- 4 days ago

روس میں تربیتی پرواز کے دوران Tu-95 بمبار طیارہ گر کر تباہ،عملے کے 6 ارکان ہلاک
- a day ago

آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار
- 2 days ago

آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین
- 2 days ago

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- 2 days ago

امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف
- 2 days ago

خیبرپختونخوا میں پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا
- a day ago

پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط
- 4 days ago





