بیجنگ : صدارت کا منصب سنبھالنے کے بعد امریکی صدر جو بائیڈن نے چینی صدر شی جن پنگ سے پہلا ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے، چینی صدر نے کہا چین، امریکہ تصادم دونوں ممالک کے لئے تباہی کا باعث ہے۔

خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق صدر جو بائیڈن نے عہدہ سنبھالنے کے بعد پہلی مرتبہ چینی صدر شی جنپنگ سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے۔وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری کیے بیان میں کہا گیا ہے کہ بائیڈن نےہانگ کانگ میں چین کے کریک ڈاؤن ، سنکیانگ میں انسانی حقوق کی پامالی اور تائیوان کے ساتھ بڑھتی ہوئی سخت کارروائیوں کے بارے میں اپنے بنیادی خدشات پربات کی۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ بائیڈن اور چینی صدرنےوبائی امراض کا مقابلہ کرنے کے ساتھ ساتھ آب و ہوا کے مشترکہ چیلنجز اور ہتھیاروں کے پھیلاؤ کو روکنے پربھی تبادلہ خیال کیا، بائیڈن نے شمالی کوریا کو اپنے جوہری ہتھیار ترک کرنے کے لئے بیجنگ کے ساتھ تعاون کی امریکی خواہش کا ذکرکیا۔
دوسری جانب غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق چینی صدرشی جن پنگ نے جوبائیڈن سے گفتگومیں کہا کہ چین اور امریکہ کے مابین محاذ آرائی ایک تباہی ہوگی اور دونوں کو غلط فہمیوں سے بچنے کے لئے رابطوں کو دوبارہ قائم کرنا چاہئے۔انہوں نے کہاکہ تعاون ہی واحد انتخاب ہےاور دونوں ممالک کو تنازعات کو تعمیری انداز میں حل کرنے کی ضرورت ہے۔
چینی صدرکا کہنا تھا کہ بیجنگ اور واشنگٹن کو ایک دوسرے کے ارادوں کو سمجھنے اور غلط فہمیوں سے بچنے کے لئے بات چیت کے لئے مختلف میکانزم کو دوبارہ تشکیل دینا چاہئے۔ان کا کہنا تھا کہ امید ہے امریکہ تائیوان ، ہانگ کانگ اور سنکیانگ سے متعلق معاملات کو محتاط طور پر سنبھالے گا ۔

پاکستان کا نیا ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ31 جولائی کو لانچ کیا جائے گا،سپارکو
- 10 منٹ قبل

اسلام آباد فوڈ اتھارٹی نے ترنول میں چھاپہ مار کر 25 من گدھے کا گوشت برآمد کرلیا
- 6 گھنٹے قبل

پولیس اور رینجرز کی گیھلپور میں مشترکہ کارروائی، 3 مغوی بازیاب
- 40 منٹ قبل

امریکی ایئرلائن کی پرواز میں ٹیک آف کے دوران آتشزدگی،مسافروں کا ہنگامی سلائیڈز کے ذریعےانخلاء
- 5 گھنٹے قبل

حالیہ مون سون بارشوں کے دوران جانی نقصانات کی رپورٹ جاری
- 3 گھنٹے قبل
اربعین کیلئے زائرین کو بذریعہ سڑک ایران و عراق جانے کی اجازت نہیں ہوگی، وفاقی وزیر داخلہ
- ایک گھنٹہ قبل

ملک کو ڈیفالٹ سے بچایا، اب ہدف جی 20 میں شمولیت ہے، اسحاق ڈار
- 4 گھنٹے قبل

افریقی ملک کانگو میں ایک چرچ پر دہشتگرد حملے میں 21 افراد جاں بحق
- 2 گھنٹے قبل

پاکستان اسپورٹس بورڈ کا اولمپکس میں گولڈ میڈلز جیتنے والے کھلاڑیوں کے انعامات میں ریکاڈ اضافہ
- 3 گھنٹے قبل

راولپنڈی:موٹروے ایم ٹو بلکسر انٹر چینج کے قریب حادثے کا شکار، 7 افراد جاں بحق، 20 زخمی
- 7 گھنٹے قبل

اسرائیلی فوج نےامدادی کشتی حنظلہ کو غزہ پہنچنے سے پہلے ہی روک دیا، سماجی کارکن اور عملہ اغواء
- 6 گھنٹے قبل

آزاد کشمیر : چیتا گھر سے 8 سالہ بچی کو اٹھا کر لے گیا، بچی مردہ حالت میں برآمد
- 29 منٹ قبل