ٹریفک پولیس کا ٹی 20 میچوں کے دوران لاہور کی تمام سڑکیں کھلی رکھنے کا اعلان
لاہور: لاہور کی ٹریفک پولیس نے پاکستان اورساوتھ افریقہ کے درمیان ٹی 20 میچوں کے دوران کسی بھی سڑک کو ٹریفک کیلئے بند نہ کرنے کا اعلان کردیا۔

سی ٹی او لاہور سید حماد عابدنے جی این این کے نمائندے سے خصوصی گفتگو میں بتایا کہ کرکٹ میچز کے دوران کسی بھی روڈ کو ٹریفک کیلئے بند نہیں کیا جائے گا، مال روڈ، جیل روڈ، فیروزپور روڈ، مین بلیوارڈ روڈ گلبرگ پر معمول کے مطابق ٹریفک رواں دواں رہے گی، ایم ایم عالم روڈ، کینال روڈ پر بھی ٹریفک معمول کے مطابق رواں دواں رہے گی۔
سی ٹی او لاہور کا کہنا تھا کہ ٹیم کی نجی ہوٹل سے قذافی اسٹیڈیم منتقلی تک رکاوٹیں لگائیں جائیں گی، ٹیم کے اسٹیڈیم پہنچنے کے بعد تمام ٹریفک کو دوبارہ کھول دیا جائے گا،تاہم ٹیم موومنٹ کے دوران ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کیلئے اضافی نفری بھی تعینات کی جائے گی ، ان کا کہنا تھا کہ ایس پی ٹریفک سٹی ڈویژن کی سربراہی میں 13 ڈی ایس پیز، 51سنیئروارڈنز تعینات ہونگے، جبکہ ٹریفک کو رواں دواں رکھنے کےلئے شہر بھر کی سڑکوں پر 535 وارڈنز تعینات ہونگے ، اس کے ساتھ ہی دیگر اضلاع سے آئے 135 وارڈنز بھی فرائض سرانجام دیں گے،انہوں نے مزید بتایا کہ رانگ پارکنگ کے خاتمے کیلئے 13 فوک لفٹرز، 02 بریک ڈاون بھی تعینات کئے جائیں گے۔
واضح رہے کہ ٹیسٹ میچوں کے بعد پاکستان اور ساؤتھ افریقہ کے مابین تین ٹونٹی میچوں کی سیریز آج سے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں شروع ہوگی، تینوں میچ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جائیں گے۔قذافی اسٹیڈیم میں دونوں ٹیموں نے میچ سے ایک دن قبل پریکٹس کی جس کے دوران باؤلنگ، بلے بازی اور فیلڈنگ کی مشقیں کی گئیں۔

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- 3 days ago
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل
- 20 hours ago

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے
- 19 hours ago

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- 3 days ago
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس
- 10 hours ago

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- 3 days ago

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند
- 20 hours ago

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 21 hours ago

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- 3 days ago

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- 3 days ago

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 3 days ago

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت
- 14 hours ago


