Advertisement

پی ایس ایل: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے سنسنی خیز مقابلے میں کراچی کنگز کو شکست دیدی

کراچی کنگز کی جانب سے حسن علی نے 3، میر حمزہ اور عباس آفریدی نے 2، 2 جبکہ محمد نبی اور فواد علی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی

GNN Web Desk
شائع شدہ 8 ماہ قبل پر اپریل 25 2025، 8:20 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
پی ایس ایل: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے سنسنی خیز مقابلے میں کراچی کنگز کو شکست دیدی

لاہور:  پاکستان سپر لیگ سیزن 10 کے 15 ویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے کراچی کنگز کو 5 رنز سے شکست دی۔
کوئٹہ کی جانب سےدیے گئے143 رنز کے ہدف کے تعاقب میں کراچی کنگز کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 137رنز بناسکی، ٹِم سائفرٹ 47 رنز کیساتھ نمایاں رہے۔
اس سے قبل لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں ہونیوالے میچ میں کراچی کنگز کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی پوری ٹیم آخری اوور میں 142 رنز بناکر پویلین لوٹ گئی۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے اننگز کا آغاز کپتان سعود شکیل اور فن ایلن نے کیا جو انتہائی مایوس کن ثابت ہوا، سعود شکیل 6 رنز اور فن ایلن بغیر کوئی رن بنائے چلتے بنے۔
جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں رائلی روسو 10، کوشل مینڈس 36، مارک چیپمن 4، حسن نواز 35 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، فہیم اشرف 43، محمد وسیم اور خرم شہزاد1، 1 ، محمد عامر بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔
کراچی کنگز کی جانب سے حسن علی نے 3، میر حمزہ اور عباس آفریدی نے 2، 2 جبکہ محمد نبی اور فواد علی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

Advertisement
Advertisement