بانی پی ٹی آئی کا چیف جسٹس پاکستان، قائم مقام چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کے نام خط
بانی پی ٹی آئی نے خط میں اپنے ساتھ ہونے والی مبینہ زیادتیوں کے زخموں پر مرہم رکھنے اور ایکشن لینے کی استدعا کی ہے


راولپنڈی: پاکستان تحریک انصاف کے بانی نے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی اور قائم مقام چیف جسٹس کو خط لکھا،جس میں آئین اوربنیادی حقوق کی خلاف ورزیوں پرنوٹس لینے کی استدعا کی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق بانی پی ٹی آئی کا خط چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کے چیمبرمیں پہنچا دیا گیا۔
پی ٹی آئی کے جنرل سیکرٹری و قانونی امور کے سربراہ سلمان اکرم راجہ نے جمعہ کے روز 9 صفحات پر مشتمل خط چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کے چیمبر میں پہنچایا۔ اس موقع پر عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ اور دیگر قیادت بھی ان کے ہمراہ تھی ۔
چیف جسٹس پاکستان، یحییٰ آفریدی اور قائم مقام چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ سرفراز ڈوگر کے نام قلمبند کیے گئے، بانی پی ٹی آئی نے خط میں اپنے ساتھ ہونے والی مبینہ زیادتیوں کے زخموں پر مرہم رکھنے اور ایکشن لینے کی استدعا کی ہے۔
’’آئین کی حالت اور پاکستان میں قانون کا نفاذ" کے عنوان سے تحریر کئے گئے خط میں بانی پی ٹی آئی کی جانب سے اپنے اوپر دو سو سے زائد فوجداری مقدمات کا حوالہ دیتے ہوئے اپنی اور بشری بی بی کو ملنے والی سزائے قید کواپنے خلاف سیاسی انتقامی کارروائی قرار دیا ہے۔
خط میں پارٹی کے دیگر رہنماؤں شاہ محمود قریشی، یاسمین راشد، عمر سرفرازچیمہ، محمود الرشید اوراعجاز چوہدری وغیرہ کا ذکر بھی کیاگیا ہے۔
دوسری جانب چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے بتایا تھا کہ قائم مقام چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ سردارسرفراز ڈوگر سے ملاقات ہوئی، جس میں ہم نے اپنی تمام گزارشات چیف جسٹس کےسامنے رکھیں ، علیمہ خانم نےتفصیل سے فیملی ملاقاتوں سے متعلق بتایا۔
ان کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس سے ملاقات کے بعد امید پیدا ہوئی ہے، ہمیں منگل کوبانی پی ٹی آئی سے فیملی اور وکلا کی ملاقات کی امید ہے۔
ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اورابرآلودرہے گا
- 19 گھنٹے قبل
عالمی دباؤ: اسرائیل کا غزہ کیلئے اردن بارڈر کھولنے کا اعلان
- 3 دن قبل

فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 19 گھنٹے قبل
شاہ محمود قریشی اسپتال سے ڈسچارج، جیل منتقل
- 3 دن قبل
وزیراعظم کا مذاکرات اورسفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے پرامن حل پرزور
- 20 گھنٹے قبل
جاپان،شمال مشرقی خطے میں چھ اعشاریہ سات شدت کا زلزلہ
- 19 گھنٹے قبل
انڈر 19 ایشیا کپ: گروپ اے کے میچ میں پاکستان کی ملائیشیا کو 297 رنز سے شکست
- 19 گھنٹے قبل
پاکستان جلد سٹیلائٹ انٹرنیٹ کا آغاز کرے گا، شزہ فاطمہ خواجہ
- 3 دن قبل

ہم دشمن کو چھپ کے نہیں للکار کر مارتے ہیں، چیف آف ڈیفینس فورسز عاصم منیر
- 3 دن قبل
سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمیدکو 14سال قیدبامشقت کی سزا
- 20 گھنٹے قبل
پاکستان ویمنز فٹبال ٹیم کو پہلی بار فیفا سیریز میں شامل کر لیا گیا
- 3 دن قبل
لاہور رنگ روڈ پیدل عبور کرنے والے شہری پر مقدمہ درج، گرفتار
- 16 گھنٹے قبل





