Advertisement
علاقائی

سوات میں 5.1 اور ژوب میں 4.9 شدت کا زلزلہ ، لوگوں میں خوف ہراس

،زلزلے کا مرکز ژوب سے 70 کلو میٹر جنوب مشرق میں تھا،زلزلہ پیما مرکز

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 سال قبل پر اپریل 26 2025، 4:27 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
سوات میں 5.1 اور ژوب میں 4.9 شدت کا زلزلہ ، لوگوں میں خوف ہراس

ژوب:صوبہ بلوچستان کے ضلع ژوب، خیبر پختونخوا کے شہر سوات اور اس کے گرد نواح میں  زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے باعث لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
زلزلے کے باعث لوگ خوفزدہ ہوکر گھروں سے باہر نکل آئے اور کلمہ طیبہ کا ورد کرتے رہے۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 4 اعشاریہ 9 اور گہرائی 30 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی،زلزلے کا مرکز ژوب سے 70 کلو میٹر جنوب مشرق میں تھا۔

اسی طرح سوات میں زلزلے کی زیر زمین گہرائی 130 کلومیٹر جبکہ اس کی شدت 5.1  تھی، جس کا مرکز کوہ ہندوکش ریجن، افغانستان میں واقع تھا۔
ریسکیوحکام کے مطابق ابھی زلزلے سے ابھی تک کسی بھی جانی ومالی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئیں۔
واضح رہے کہ 19 اپریل کو وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور پنجاب اور خیبر پختونخوا کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔

Advertisement
نئی لالی وڈ فلم ’عاشق رنگ رنگیلے‘ سینما گھروں کی زینت بن گئی

نئی لالی وڈ فلم ’عاشق رنگ رنگیلے‘ سینما گھروں کی زینت بن گئی

  • ایک دن قبل
پاکستان اور تاجکستان کی مشترکہ فوجی مشق دوستی تھری چراٹ میں اختتام پذیر

پاکستان اور تاجکستان کی مشترکہ فوجی مشق دوستی تھری چراٹ میں اختتام پذیر

  • 2 دن قبل
پشاور میں نادرا کا اسسٹنٹ ڈائریکٹر فائرنگ سے جاں بحق

پشاور میں نادرا کا اسسٹنٹ ڈائریکٹر فائرنگ سے جاں بحق

  • 2 دن قبل
پہلے ایل پی جی اوراب بجلی بم گرا دیا گیا

پہلے ایل پی جی اوراب بجلی بم گرا دیا گیا

  • ایک دن قبل
انڈر 19 ایشیا کپ: پاکستان نے بھارت کو 3 وکٹ سے شکست دے دی

انڈر 19 ایشیا کپ: پاکستان نے بھارت کو 3 وکٹ سے شکست دے دی

  • 5 گھنٹے قبل
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

  • 3 دن قبل
پاکستانی فلم ’میرا لیاری‘ نے بیلاروس کے معروف لسٹاپڈ فلم فیسٹیول میں اسپیشل جیوری ایوارڈ جیت لیا

پاکستانی فلم ’میرا لیاری‘ نے بیلاروس کے معروف لسٹاپڈ فلم فیسٹیول میں اسپیشل جیوری ایوارڈ جیت لیا

  • ایک دن قبل
پولیس افسران کی ترقیوں کے خلاف پنجاب حکومت کی اپیلیں خارج

پولیس افسران کی ترقیوں کے خلاف پنجاب حکومت کی اپیلیں خارج

  • ایک دن قبل
پی پی 203 چیچہ وطنی کے ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ (ن) کا امیدوار بازی لے گیا

پی پی 203 چیچہ وطنی کے ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ (ن) کا امیدوار بازی لے گیا

  • ایک گھنٹہ قبل
ڈی جی آئی ایس پی آر کی لاہور کی جامعات آمد، طلبہ سے خصوصی نشستیں

ڈی جی آئی ایس پی آر کی لاہور کی جامعات آمد، طلبہ سے خصوصی نشستیں

  • ایک دن قبل
راولپنڈی: گھر سے خاتون اینکر ربیعہ احسن کی گولی لگی لاش برآمد

راولپنڈی: گھر سے خاتون اینکر ربیعہ احسن کی گولی لگی لاش برآمد

  • 5 گھنٹے قبل
وی آئی پی وزٹ کی وجہ سے امتحانات ملتوی کرنے پر ڈی سی جہلم عہدے سے فارغ

وی آئی پی وزٹ کی وجہ سے امتحانات ملتوی کرنے پر ڈی سی جہلم عہدے سے فارغ

  • 2 گھنٹے قبل
Advertisement