شہریوں کے لیے بڑی خوشخبری،پنجاب حکومت کا ایئرلائن اور بلٹ ٹرین چلانے کا اعلان
دوران اجلاس وزیر اعلی مریم نواز نے پنجاب بھر میں چھ مزید ہائی اسپیڈ ٹرین روٹس کا پلان طلب کر لیا


لاہور:پنجاب کے شہریوں کے لیے بڑی خوشخبری سامنے آئی ہے، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ’ایئر پنجاب ‘اور ’بلٹ ٹرین ‘ منصوبے کی منظوری دے دی۔
اس حوالے سے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں پہلی صوبائی ایئرلائن ’ایئر پنجاب‘ کا منصوبہ پیش کیا گیا،ایئر پنجاب کے لیے چار ایئر بس طیارے فوری طور پر لیز پر دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
دوران اجلاس مریم نواز نے ’ایئر پنجاب‘ کو ملک کی بہترین ایئرلائن بنانے کے لیے انتظامات کی بھی ہدایت کی ہے۔
وزیر اعلی کی زیر صدرات ہونے والے اجلاس میں لاہور یلو لائن اور ماس ٹرانزٹ لائن گوجرانوالہ کے منصوبوں کا جائزہ لیا گیا جبکہ جناح ٹرمینل ٹھوکر نیاز بیگ تا ہربنس پورہ یلو لائن منصوبے کی سٹڈی 30 مئی تک مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی،جبکہ گوجرانوالہ ماس ٹرانزٹ لائن کے پروجیکٹ اسٹڈی کے لیے 15 جون کی ڈیڈ لائن مقرر کی گئی ہے۔
وزیر اعلی کی زیر صدرات ہونے والے اجلاس میں ای ٹیکسی منصوبے کے بارے میں بریفنگ بھی دی گئی۔
اس کے علاوہ اجلاس میں لاہور راولپنڈی بلٹ ٹرین منصوبے کی بھی اصولی منظوری دی گئی اور پاکستان ریلوے کے تعاون سے تیز ترین بلٹ ٹرین چلانے کے لیے مختلف آپشنز کا بھی جائزہ لیا گیا،وزیراعلیٰ نے پاکستان ریلوے کے ساتھ تعاون کا ٹاسک سینئرصوبائی وزیر مریم اورنگزیب کو سونپا، بلٹ ٹرین منصوبے کے لیے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے آپشن پر بھی غور کیا گیا۔
وزیراعلیٰ مریم نواز نے اجلاس میں پنجاب کے مزید چھ روٹس پر ہائی سپیڈ ٹرین کے لئے پلان بھی طلب کر لیا، لاہور سے شاہدرہ اور نارووال تک ہائی اسپیڈ ٹرین چلائی جائے گی، لاہور سے رائیونڈ، قصور، پاکپتن سے لودھراں تک بھی ہائی اسپیڈ ٹرین چلے گی۔
اسی طرح شیخوپورہ اور جڑانوالہ سے شورکوٹ سے جھنگ سے سرگودھا تک ہائی سپیڈ ٹرین کا روٹ ہوگا،لالہ موسیٰ سے سرگودھا براستہ ملکوال ہائی سپیڈ ٹرین چلائی جائے گی اور فیصل آباد سے چک جھمرہ اور شاہین آباد تک ہائی سپیڈ ٹرین کا روٹ بنایا جائے گا۔

لکی مروت میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے دو ٹریفک پولیس اہلکار شہید
- 2 گھنٹے قبل

یو اے ای نے بھی پاکستان کے نقش قدم پر چلتے ہوئے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا
- 2 گھنٹے قبل

صہیونی فورسز کا غزہ پر شدید بمباری کا سلسلہ جاری، مزید 95 فلسطینی شہید
- 3 گھنٹے قبل

ایس آئی ایف سی کے قیام کا دوسرا سال، صنعت، سیاحت اور نجکاری کے شعبوں میں نمایاں کامیابیاں
- 6 منٹ قبل

لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے
- 10 منٹ قبل

پشاور ہائیکورٹ نے کے پی اسمبلی کی مخصوص نشستوں پر منتخب ممبران کو حلف لینے سے روک دیا
- ایک گھنٹہ قبل

امریکا نے شام پر سے اقتصادی پابندیاں اٹھالیں
- 3 گھنٹے قبل

پاکستان کا پہلا انٹرنیشنل ڈرائیونگ لائسنس کیاسک لاہورایئرپورٹ پر قائم
- ایک گھنٹہ قبل

حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ، وزارت خزانہ کا نوٹیفکیشن جاری
- 3 گھنٹے قبل

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نئے مالی سال کا شاندار آغاز ،انڈیکس میں 1700 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ
- ایک گھنٹہ قبل

اسلام آباد سمیت کئی شہروں میں موسلا دھار بارش، رین ایمرجنسی نافذ
- 3 گھنٹے قبل

سندھ سرکار نے کورونا وباء کے دوران عارضی طور پر بھرتی کیے گئے ڈاکٹرز کو فارغ کر دیا
- 2 گھنٹے قبل