شیخوپورہ،جڑانوالہ سے شور کوٹ تک ہائی اسپیڈ ٹرین کا روٹ ہوگا، ہائی اسپیڈ ٹرین شور کوٹ سے جھنگ اور جھنگ سے سرگودھا چلائی جائےگی۔


وزیر اعلی پنجاب مریم نواز نے پہلی صوبائی ایئر لائن ’ ایئر پنجاب ‘ اور پہلی بلٹ ٹرین کے منصوبے کی منظوری دےدی ہے۔
لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں پہلی صوبائی ایئر لائن ’ ایئر پنجاب ‘ کا پراجیکٹ پیش کیاگیا۔’ ایئر پنجاب ‘ کےلیے فوری طور پر 4 ایئربس طیارے لیز پر لینے کا فیصلہ کیاگیا ہے۔
مریم نواز نے ’ ایئر پنجاب ‘ کو ملک کی بہترین ایئر لائن بنانے کےلیے انتظامات کی ہدایت بھی کی ہے۔
اجلاس میں لاہور یلو لائن اور ماس ٹرانزٹ لائن گوجرانوالہ پراجیکٹ کاجائزہ لیاگیا جب کہ جناح ٹرمینل ٹھوکر نیاز بیگ تا ہربنس پورہ یلو لائن پراجیکٹ اسٹڈی 30 مئی تک مکمل کرنےکی ہدایت کی گئی۔
اس کے علاوہ گوجرانوالہ ماس ٹرانزٹ لائن کی پراجیکٹ اسٹڈی کےلیے 15 جون کی ڈیڈلائن مقرر کی گئی ہے۔اجلاس میں ای ٹیکسی پراجیکٹ کے بارےمیں بھی بریفنگ دی گئی۔
وزیر اعلیٰ مریم نواز نے سینئر وزیر مریم اورنگزیب کو پاکستان ریلوے سے اشتراک کا ٹاسک سونپ دیا،بلٹ ٹرین پراجیکٹ کےلیے پبلک پرائیوٹ پارٹنر شپ کے آپشن پر بھی غور کیاگیا۔
مریم نواز نے پنجاب کےمزید 6 روٹس پر ہائی اسپیڈ ٹرین کےلیے بھی پلان طلب کرلیا، لاہور سے شاہدرہ اور نارووال تک ہائی اسپیڈ ٹرین چلائی جائےگی لاہور سے رائیونڈ،قصور،پاکپتن سے لودھراں تک بھی ہائی اسپیڈ ٹرین چلےگی۔
علاوہ ازیں لاہور سے راولپنڈی بلٹ ٹرین پراجیکٹ کی اصولی منظوری بھی دےدی گئی،پاکستان ریلوے کے اشتراک سے تیزترین بلٹ ٹرین چلانے کےلیے مختلف آپشنز کا بھی جائزہ لیاگیا۔
شیخوپورہ،جڑانوالہ سے شور کوٹ تک ہائی اسپیڈ ٹرین کا روٹ ہوگا، ہائی اسپیڈ ٹرین شور کوٹ سے جھنگ اور جھنگ سے سرگودھا چلائی جائےگی۔
لالہ موسیٰ سے سرگودھا براستہ ملکوال ہائی اسپیڈ ٹرین چلائی جائےگی فیصل آباد سے چک جھمرہ اور شاہین آباد تک ہائی اسپیڈ ٹرین کا روٹ ہوگا۔
وزیراعظم کا مذاکرات اورسفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے پرامن حل پرزور
- ایک دن قبل
انڈر 19 ایشیا کپ: گروپ اے کے میچ میں پاکستان کی ملائیشیا کو 297 رنز سے شکست
- ایک دن قبل

ہم دشمن کو چھپ کے نہیں للکار کر مارتے ہیں، چیف آف ڈیفینس فورسز عاصم منیر
- 3 دن قبل
سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمیدکو 14سال قیدبامشقت کی سزا
- ایک دن قبل
جاپان،شمال مشرقی خطے میں چھ اعشاریہ سات شدت کا زلزلہ
- ایک دن قبل
پاک فوج کی توجہ اندرونی وبیرونی مسائل سے نمٹنے پرمرکوز ہے،فیلڈمارشل
- 3 گھنٹے قبل

فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- ایک دن قبل

باکو سنیما بریز فلم فیسٹیول میں تین پاکستانی فلموں کی نمائش
- 2 گھنٹے قبل
پاکستان جلد سٹیلائٹ انٹرنیٹ کا آغاز کرے گا، شزہ فاطمہ خواجہ
- 3 دن قبل

سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی
- 3 گھنٹے قبل
لاہور رنگ روڈ پیدل عبور کرنے والے شہری پر مقدمہ درج، گرفتار
- ایک دن قبل
ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اورابرآلودرہے گا
- ایک دن قبل






