محمد اورنگزیب نے مالیاتی نظم و ضبط، مہنگائی پر قابو پانے اور توانائی ، ٹیکس، حکمرانی اور سرکاری اداروں کی اصلاحات پر مبنی حکومت کی حکمت عملی بیان کی۔

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اقتصادی بحالی اور تبدیلی کے اہم موڑ پر پہنچ چکا ہے۔
ہارورڈ یونیورسٹی میں فاصلوں میں کمی اور مستقبل کی تعمیر، پاکستان کی جامع ترقی اور نظم و نسق کیلئے راستہ کے موضوع پر پاکستان کانفرنس 2025 سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم نے ایک ایسی معیشت سنبھالی تھی جو مشکلات کا شکار تھی ہمیں جی ڈی پی اور زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی جیسے چیلنجز کا سامنا تھا مگر اب ہم نے معیشت کے بنیادی ڈھانچے کو مستحکم کیا، اعتماد بحال کیا اور ترقی کا عمل دوبارہ شروع کیا۔
محمد اورنگزیب نے مالیاتی نظم و ضبط، مہنگائی پر قابو پانے اور توانائی ، ٹیکس، حکمرانی اور سرکاری اداروں کی اصلاحات پر مبنی حکومت کی حکمت عملی بیان کی۔
انہوں نے پاکستان میں وسیع معدنی وسائل میں ترقی کے مواقع تلاش کرنے، آئی ٹی کے شعبے کی توسیع، سبز توانائی کے اقدامات اور ملک کی کاروباری نوجوان آبادی کے ملک کی ترقی میں کلیدی کردار پر زور دیا۔
اس کانفرنس میں پاکستان کی حالیہ معاشی کامیابیاں، گورننس اصلاحات اور عالمی سطح پر ابھرتے ہوئے کردار پر تفصیل سے بات چیت کی گئی۔
کانفرنس میں پالیسی سازوں، ماہرین تعلیم، کاروباری افراد اور طلبہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
سفیر نے کہا کہ پاکستان ایک پرامن ملک ہے اور اس کی توجہ اپنے جغرافیائی محل وقوع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اقتصادی ترقی اور خوشحالی کے فروغ پر مرکوز ہے۔
کانفرنس میں اقتصادی جدیدیت، موسمیاتی تبدیلی اور علاقائی استحکام پر اہم مباحثے ہوئے اور ایک ثقافتی ایونٹ میں پاکستان کے ورثے کی نمائش کی گئی۔ ہارورڈ پاکستان کانفرنس نے عالمی سطح پر پاکستان کی اقتصادی صلاحیت اور اصلاحاتی ایجنڈے کو اجاگر کرنے کا اہم موقع فراہم کیا۔
امریکہ میں پاکستان کے سفیر ضوان سعید شیخ نے کانفرنس میں ماہرین کی موجودگی کو سراہا اور کہا کہ پاکستان اپنے حجم، آبادی اور تذویراتی اہمیت کے باعث کسی طور نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔ انہوں نے عالمی سطح پر ہونے والی پیش رفت کے اثرات اور سفارت کاری کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ مشترکہ چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے اجتماعی کوششیں ضروری ہیں۔
انڈر 19 ایشیا کپ: گروپ اے کے میچ میں پاکستان کی ملائیشیا کو 297 رنز سے شکست
- ایک دن قبل
لاہور رنگ روڈ پیدل عبور کرنے والے شہری پر مقدمہ درج، گرفتار
- ایک دن قبل

باکو سنیما بریز فلم فیسٹیول میں تین پاکستانی فلموں کی نمائش
- 9 گھنٹے قبل

فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- ایک دن قبل

بلوچیستان: بارکھان اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے
- 5 گھنٹے قبل
پاکستان کےمشہور اسٹنٹ مین سلطان گولڈن نے دو نئے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیے
- 7 گھنٹے قبل

ریاست مخالف عناصر کو احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا،خواجہ آصف
- 5 گھنٹے قبل
وزیراعظم کا مذاکرات اورسفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے پرامن حل پرزور
- ایک دن قبل
پاک فوج کی توجہ اندرونی وبیرونی مسائل سے نمٹنے پرمرکوز ہے،فیلڈمارشل
- 10 گھنٹے قبل

سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی
- 10 گھنٹے قبل
ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اورابرآلودرہے گا
- ایک دن قبل
جاپان،شمال مشرقی خطے میں چھ اعشاریہ سات شدت کا زلزلہ
- ایک دن قبل






.jpg&w=3840&q=75)