Advertisement
علاقائی

جہلم:ڈی پی او طارق عزیز سندھو کا تھانہ چوٹالہ میں کھلی کچہری کا انعقاد

کھلی کچہریوں میں پولیس افسران عوام کے سامنے جوابدہ ہوتے ہیں، سائلین کے مسائل فوری طور پر حل کر کے داد رسی کی جائے گی،ترجمان

GNN Web Desk
شائع شدہ 7 months ago پر Apr 30th 2025, 3:37 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
جہلم:ڈی پی او طارق عزیز سندھو کا تھانہ چوٹالہ میں کھلی کچہری کا انعقاد

جہلم :ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر(ڈی پی او)جہلم کی جانب سے تھا نہ چوٹالہ میں کھلی کا انعقاد کیا،اور سائلین کے مسائل فوری حل کرنے کے احکامات جاری کیے۔
ترجمان جہلم پولیس کے مطابق کھلی کچہریوں میں پولیس افسران عوام کے سامنے جوابدہ ہوتے ہیں، سائلین کے مسائل فوری طور پر حل کر کے داد رسی کی جائے گی۔


ترجمان نے بتایا کہ ڈی پی او طارق عزیز سندھو نے کھلی کچہری میں شہریوں کی درخواستوں کی سماعت کی گئی اور مسائل سنے،اور متعلقہ افسران کو سائلین کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے احکامات جاری کئے۔
ترجمان جہلم پولیس نے مزید بتایا کہ کھلی کچہریوں میں پیش ہونے والے شہریوں کی درخواستوں کا ریکارڈ آن لائن سافٹ ویئر کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم پر رکھا جاتا ہے اور مقرر کردہ ٹائم لائن پر ان درخواستوں کے بارے میں متعلقہ افسران سے فالو اپ لیا جاتا ہے۔ 
ترجمان کے مطابق متعلقہ افسران کی جانب سے کاروائی کو ہر ممکن یقینی بنایا جاتا ہے۔

Advertisement