رپورٹ کے مطابق، جائے وقوعہ پر نہ کوئی سیکیورٹی اہلکار موجود تھا اور نہ ہی فوری میڈیکل سہولیات فراہم کی گئیں۔


برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی نے پہلگام حملے سے متعلق بھارتی حکومت کے بیانیے پر سنگین سوالات اٹھا دیے ہیں، جس کے بعد نریندر مودی حکومت، بھارتی فوج اور انٹیلی جنس ادارے شدید تنقید کی زد میں آ گئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق بی بی سی کی رپورٹ میں پہلگام حملے کو سیکیورٹی اور انٹیلیجنس کی سنگین ناکامی قرار دیتے ہوئے مودی حکومت کی کارکردگی پر براہ راست سوالات اٹھائے گئے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق، جائے وقوعہ پر نہ کوئی سیکیورٹی اہلکار موجود تھا اور نہ ہی فوری میڈیکل سہولیات فراہم کی گئیں۔
بی بی سی کی رپورٹ اور متاثرین کے اہلِ خانہ کے بیانات نے بھارتی حکومت کے لیے شدید سیاسی دباؤ پیدا کر دیا ہے۔ ماہرین کے مطابق، حملے کی نوعیت اور اس کے بعد حکومتی ردعمل نے اس تاثر کو تقویت دی ہے کہ مودی حکومت سنگین سیکیورٹی کوتاہی کو چھپانے کی کوشش کر رہی ہے۔
حملے میں ہلاک ہونے والے سیلیش بھائی کلاٹھیا کی بیوہ، شیتل کلاٹھیا نے تعزیت کے لیے آنے والے بھارتی وزیر پر شدید غصے کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ آپ کے پاس وی آئی پی کاروں کا قافلہ ہے، لیکن ان عام لوگوں کا کیا جنہوں نے اپنی جانیں گنوا دیں؟ یہ سب وہ لوگ تھے جو ٹیکس دیتے ہیں، اور ان کی زندگی کی کوئی قیمت نہیں؟
رپورٹ سامنے آنے کے بعد اپوزیشن جماعتوں نے بھی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو آڑے ہاتھوں لیا ہے اور اس حملے کی شفاف اور غیرجانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- 2 days ago

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- 2 days ago

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 2 days ago

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- 2 days ago

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند
- 11 hours ago

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- 2 days ago
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل
- 11 hours ago

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت
- 6 hours ago

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے
- 11 hours ago
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس
- 2 hours ago

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 13 hours ago

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- 2 days ago


