بین الاقوامی سطح پر سرحدوں سے پار تک کہانیاں پہنچانا ایک ایسا اعزاز ہے جسے وہ ہلکا نہیں لیتے،محمد علی نقوی


لاہور: پاکستان کے معروف فلم ساز محمد علی نقوی کو ایک بار پھر ایمی ایوارڈ کے لیے نامزد کرلیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق فلم ساز محمد علی نقوی کو اس بار ان کی دستاویزی فلم "ٹرننگ پوائنٹ: دی بمب اینڈ دی کولڈ وار کے ذریعے نامزد کیا گیا ہے ، جسے بہترین تاریخی دستاویزی فلم کی کیٹیگری میں جگہ دی گئی ہے۔
خیال رہے کہ محمد علی نقوی کی ایمی ایوارڈ کےلیے یہ چوتھی نامزدگی ہے،اس سے قبل وہ2023 میں پرائم ٹائم ایمی میں نامزدگی حاصل کر نے والے وہ پہلے پاکستانی تھے۔
اس موقع پر فلمساز محمد علی نقوی نے ایمی ایوارڈمیں نامزدگی کو اپنے لیے اعزاز قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایمی ایوارڈ کےلیے ایک بار پھر نامزد ہونا ان کے لیے بہت بڑا اعزاز ہے،ان کا کہنا تھا کہ بین الاقوامی سطح پر سرحدوں سے پار تک کہانیاں پہنچانا ایک ایسا اعزاز ہے جسے وہ ہلکا نہیں لیتے۔
واضح رہے کہ ایمی ایوارڈ (Emmy Award) ایک معتبر امریکی ایوارڈ ہے جو ٹیلی ویژن کی دنیا میں نمایاں کارکردگی پر دیا جاتا ہے، بالکل ویسے ہی جیسے فلموں کے لیے آسکر ایوارڈ اور موسیقی کے لیے گریمی ایوارڈ ہوتے ہیں۔

فلم انڈسٹری کے نامور مصنف محمد کمال پاشا طویل علالت کے انتقال کرگئے
- 9 گھنٹے قبل
پاک بھارت کشیدگی کے باعث وفاقی حکومت کا قومی قیادت کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ
- 3 گھنٹے قبل

بھارت کا محاذ آرائی کے لئے نیا جھوٹا بیانیہ اور من گھڑت پروپیگنڈا بے نقاب
- 3 گھنٹے قبل
.webp&w=3840&q=75)
سوئٹزرلینڈ کا بھی پہلگام واقعے کی تحقیقات میں تعاون کی خواہش کا اظہار
- 6 گھنٹے قبل

پی ایس ایل10،اسلام آباد یونائیٹڈ کی کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکیخلاف بیٹنگ جاری
- 4 گھنٹے قبل

یونیسکو کے تعاون سے صحافت کے عالمی دن پر صحافیوں کیلئے فیلوشپ کا اعلان
- 6 گھنٹے قبل

پاکستان نے 65 سالوں میں اپنا دوسرا گرم ترین اپریل رواں سال گزارا
- 6 گھنٹے قبل
ڈی پی او جہلم کی زیر صدارت ڈی ایس پی پیزکی میٹنگ ، اردرل روم کا بھی انعقاد
- 5 گھنٹے قبل

بھارت نے پاکستانی بحری جہازوں کے اپنی سمندری حدود سے گزرنے پر پابندی عائد کردی
- 8 گھنٹے قبل

وزیر خزانہ کا اسٹینڈرڈ اینڈ پُورز گلوبل ریٹنگ ایجنسی سے پاکستان کی ریٹنگز کو بہتر بنانے کا مطالبہ
- 6 گھنٹے قبل

وزیر اعظم شہبازشریف سے ترک سفیر کی ملاقات،پاک بھارت کشیدگی پر تبادلہ خیال
- 9 گھنٹے قبل

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونا مسلسل دوسرے روز سستا،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 7 گھنٹے قبل