Advertisement
تفریح

 فلم انڈسٹری کے نامور مصنف محمد کمال پاشا طویل علالت کے انتقال کرگئے

شوبز شخصیات نے کمال پاشا کے انتقال پر گہرے دکھ و رنج کا اظہار کیا ہے

GNN Web Desk
شائع شدہ 7 months ago پر May 3rd 2025, 3:27 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
 فلم انڈسٹری کے نامور مصنف محمد کمال پاشا طویل علالت کے انتقال کرگئے

لاہور: پاکستان فلم انڈستری کے نامور مصنف محمد کمال پاشا طویل علالت کے بعد لاہور میں انتقال کرگئے۔
 اہل خانہ کے مطابق وہ ایک عرصہ سے مختلف امراض میں مبتلا تھے،محمد کمال پاشا سروسز سمیت مختلف اسپتالوں میں زیر علاج رہے،اس دوران پنجاب حکومت کی جانب سے بھی کمال پاشا کے علاج معالجے میں معاونت کی گئی۔


 کمال پاشا معروف فلم رائٹر اور ہدایتکار انور کمال پاشا کے صاحبزادے تھے،والد کی دی گئی تربیت کو آگے بڑھاتے ہوئے انہوں نے تین سو کے قریب فلموں کے اسکرپٹ لکھے۔
 محمد کمال پاشا کی نمایاں فلموں میں’’ رقاصہ‘،’ نکی جئی ہاں‘،’ ہمایوں گجر‘ سمیت دیگر شامل ہیں،کمال پاشا کو فلم انڈسٹری میں ایک مختلف مقام حاصل تھا۔
 شوبز شخصیات نے کمال پاشا کے انتقال پر گہرے دکھ و رنج کا اظہار کیا ہے۔

Advertisement