بھارتی قابض افواج کی بربریت ،کشمیریوں پر زندگی کے تمام دروازے بند ،مغربی دنیا خاموش تماشائی
اگست 2019 کے بعد سے 995 کشمیری بھارتی بربریت کی بھینٹ چڑھ چکے ہیں ،جبکہ 2465 کشمیریوں شدید زخمیوں کی فہرست میں شامل ہیں


سرینگر:مقبوضہ جموں کشمیر میں بھارتی قابض افواج کی بربریت نے کشمیریوں پر زندگی کے تمام دروازے بند کر دیئے ہیں جبکہ دوسری جانب بھارت کی اس کھلی ریاستی دہشتگردی پر مغربی دنیا اور میڈیا خاموش تماشائی بنا ہوا ہے۔
مقبوضہ جموں کشمیر میں قابض بھارتی افواج کی جانب سے روز روز کے غیر انسانی سرچ آپریشنز اور رات گئے گھروں پر دھاوا بول کر کشمیریوں کو شدید خوف و ہراس میں مبتلا کیا جا رہا ہے جس پر ایمنسٹی انٹرنیشنل،ہیومن راءٹس واچ اور اقوام متحدہ سمیت متعدد عالمی ادارے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کے کشمیریوں پر مظالم پر تشویش کا اظہار کر چکے ہیں۔
بھارتی فوج کی جانب سے مسلسل ڈرون نگرانی اور ڈارک زون میں محاصرہ نے امتیاز جیسے نوجوانوں کو ذہنی تناؤ کی انتہا تک پہنچا دیا۔ ذہنی کرب اس قدر بڑھ چکا ہے کہ وہ زندگی پر مجبور کو ترجیح دے رہے ہیں۔
اس کے علاوہ پیلٹ گنز کا استعمال، خواتین کی آبرو رویزی، پراسرار گمشیدیاں، گھر گھر تلاشی اور اہل خانہ پر ظلم نے کشمیری نوجوانوں کی زندگی کی امنگیں مفلوج کر دیں، خودکشی واحد راستہ سمجھی جانے لگی ہے ۔
مقبوضہ جموں کشمیر کے کلگام میں بھارتی فورسز نے ایک ڈرون فوٹیج جاری کی ہے جس میں مقامی نوجوان امتیاز احمد ماگرے کو دریا میں کود کر خودکشی کرتے دکھایا گیا۔
مقبوضہ جموں کشمیر میں قابض فورسز کی جانب سے مسلسل آپریشنز، گھٹتی آزادی اور روزانہ کی تلاشی نے کشمیری جوانوں کو زندگی کی امید سے محروم کر دیا ہے اور وہ بھارت کے محکوم زندگی پر موت کو ترجیح دینے پر مجبور ہو چکے ہیں۔
اگست 2019 کے بعد سے 995 کشمیری بھارتی بربریت کی بھینٹ چڑھ چکے ہیں جبکہ 2465 کشمیریوں شدید زخمیوں کی فہرست میں شامل ہیں ،جبکہ بھارتی بربریت کے نتیجے میں 96432 کشمیری شہید ہو چکے ہیں۔ محض اپریل 2025 کے مہینے میں 11 کشمیریوں کو زندہ رہنے کے بنیادی انسانی حق سے محروم کر دیا گیا۔
دوسری جانب مغربی میڈیا اور عالمی اداروں کی خاموشی نے بھارت کو شہہ دے رکھی ہے کہ وہ کشمیریوں پر اپنی بلا جواز ریاستی دہشت گردی کے پہاڑ توڑے، مقبوضہ کشمیر دنیا کی سب سے بڑی جیل میں تبدیل ہو چکا ہے
امتیاز جیسے نوجوان موت کو گلے لگا رہے ہیں اور بھارت پوچھتا ہے عوام ہمارے ساتھ کیوں نہیں؟ یہ سوال اپنے آپ میں ظلم اور فرعونیت کی انتہا ہے۔
قابض بھارتی سرکار نے مقبوضہ کشمیر کے طول و عرض میں کشیریوں کے جانی اور معاشی قتل عام کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے اور انکے سر سے چھت کا سایہ تک چھینا جا رہا ہے۔
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری
- 15 hours ago

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے
- 2 days ago
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل
- 2 days ago

ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے دوسری کامیابی اپنے نام کر لی
- 17 hours ago

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 2 days ago

مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے اور ملک میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر
- 18 hours ago
امریکی ایف 16 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، حادثہ کہاں پیش آیا؟
- 12 hours ago
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس
- a day ago

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت
- a day ago

بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی
- 15 hours ago

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند
- 2 days ago

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 4 days ago





