سرائیل کا دفاعی نظام میزائل مار گرانے میں ناکام رہا


یمن سے اسرائیل پر بیلسٹک میزائل سے کامیاب حملہ کیا گیا ہے، تاہم اسرائیل کا دفاعی نظام میزائل مار گرانے میں ناکام رہا، جس کا اسرائیلی فوج نے بھی اعتراف کرلیا۔
رپورٹ کے مطابق میزائل اسرائیل کے گوریان انٹرنیشنل ائیرپورٹ کے احاطے میں گرا جس کے نتیجے میں حملے میں 8 افراد زخمی ہوگئے۔ میزائل حملے میں ایک سڑک اور گاڑی کو بھی نقصان پہنچا۔ حملے کے فوری بعد پروازوں کو معطل اور ائیرپورٹ کو بند کر دیا گیا جو ایک گھنٹے تک بند رہا۔
حوثیوں کے عسکری ترجمان نے ائیرلائنز کو خبردار کیا ہے کہ گوریان ائیرپورٹ اب فضائی سفر کے لیے محفوظ نہیں رہا۔ بیلسٹک میزائل نے اپنے ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنایا ہے۔
دوسری جانب اسرائیل کے غزہ پر وحشیانہ حملے جاری ہیں جس میں خواتین اور بچوں سمیت مزید 20 فلسطینی شہید ہوگئے اور چوبیس گھنٹوں میں شہدا کی تعداد 40 ہوگئی۔
عرب میڈیا کے مطابق خان یونس کے علاقے المواسی میں بے گھر افراد کے خیمے پر فضائی حملے میں 7 خواتین اور 3 بچوں سمیت 11 فلسطینی شہید ہوئے۔ 18 مارچ سے اب تک 2 ہزار 436 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔
عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ شہدا کی مجموعی تعداد تعداد 52 ہزار 535 ہوگئی۔
اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی کا کہنا ہے مسلسل ناکہ بندی کے باعث غزہ میں غذائی بحران مزید شدید ہوگیا۔ فاقہ کشی سے 3 لاکھ کے قریب بچے موت کے دہانے پر پہنچ گئے ہیں۔ دودھ اور دیگر غذائیت نہ ملنے سے ساڑھے 3 ہزار سے زائد شیر خوار بچوں کی زندگیاں بھی خطرے میں پڑ گئیں۔ غزہ کے بچوں کی حالت زار کا ذمہ دار پوری دنیا کو قرار دے دیا۔

عاطف اسلم کا لیجنڈ گلوکار استاد نصرت فتح علی خان کو زبردست خراج تحسین
- 2 گھنٹے قبل

وزیراعظم سے برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات،پاک بھارت کشیدگی اور دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
- 27 منٹ قبل

جناح ہاؤس حملے میں غفلت برتنے پر فوج کے 3 اعلیٰ افسران کو بغیر پنشن و مراعات ریٹائر
- 2 گھنٹے قبل

بھارتی بے حسی، سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے چناب کا پانی روک دیا
- 3 گھنٹے قبل

بھارت کی جانب سے جارحیت ہوئی تو پوری طاقت سے جواب دیں گے، نائب وزیر اعظم
- 5 گھنٹے قبل

سندھ حکومت نے 15 جون سے ہر قسم کے پلاسٹک بیگز پر مکمل پابندی عائد کردی
- 3 گھنٹے قبل

پاکستان کا زمین سے زمین تک مار کرنے والے ’فتح ‘ میزائل کا کامیاب تجربہ
- 5 گھنٹے قبل

پنجاب ریونیو اتھارٹی کی بہترین کارکردگی،رواں سال ٹیکس کے حصول میں 16 فیصد اضافہ
- ایک گھنٹہ قبل

مقامی اور عالمی مارکیٹوں میں سونا ایک دفعہ پھر مہنگا،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- ایک گھنٹہ قبل

اسٹیٹ بینک نے نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان کر دیا،شرح سود میں مزید کمی
- ایک گھنٹہ قبل

سرگودھا: گندم والے صندوق میں کھیلتے ہوئے دم گھٹنے سے 4 بہنوں سمیت 6 بچیاں جاں بحق
- ایک گھنٹہ قبل

9مئی واقعات: عدالت نے فسادات میں ملوث مزید20 ملزمان کو سزائیں سنا دیں
- 2 گھنٹے قبل