سرائیل کا دفاعی نظام میزائل مار گرانے میں ناکام رہا


یمن سے اسرائیل پر بیلسٹک میزائل سے کامیاب حملہ کیا گیا ہے، تاہم اسرائیل کا دفاعی نظام میزائل مار گرانے میں ناکام رہا، جس کا اسرائیلی فوج نے بھی اعتراف کرلیا۔
رپورٹ کے مطابق میزائل اسرائیل کے گوریان انٹرنیشنل ائیرپورٹ کے احاطے میں گرا جس کے نتیجے میں حملے میں 8 افراد زخمی ہوگئے۔ میزائل حملے میں ایک سڑک اور گاڑی کو بھی نقصان پہنچا۔ حملے کے فوری بعد پروازوں کو معطل اور ائیرپورٹ کو بند کر دیا گیا جو ایک گھنٹے تک بند رہا۔
حوثیوں کے عسکری ترجمان نے ائیرلائنز کو خبردار کیا ہے کہ گوریان ائیرپورٹ اب فضائی سفر کے لیے محفوظ نہیں رہا۔ بیلسٹک میزائل نے اپنے ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنایا ہے۔
دوسری جانب اسرائیل کے غزہ پر وحشیانہ حملے جاری ہیں جس میں خواتین اور بچوں سمیت مزید 20 فلسطینی شہید ہوگئے اور چوبیس گھنٹوں میں شہدا کی تعداد 40 ہوگئی۔
عرب میڈیا کے مطابق خان یونس کے علاقے المواسی میں بے گھر افراد کے خیمے پر فضائی حملے میں 7 خواتین اور 3 بچوں سمیت 11 فلسطینی شہید ہوئے۔ 18 مارچ سے اب تک 2 ہزار 436 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔
عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ شہدا کی مجموعی تعداد تعداد 52 ہزار 535 ہوگئی۔
اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی کا کہنا ہے مسلسل ناکہ بندی کے باعث غزہ میں غذائی بحران مزید شدید ہوگیا۔ فاقہ کشی سے 3 لاکھ کے قریب بچے موت کے دہانے پر پہنچ گئے ہیں۔ دودھ اور دیگر غذائیت نہ ملنے سے ساڑھے 3 ہزار سے زائد شیر خوار بچوں کی زندگیاں بھی خطرے میں پڑ گئیں۔ غزہ کے بچوں کی حالت زار کا ذمہ دار پوری دنیا کو قرار دے دیا۔

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے
- 2 دن قبل

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 3 دن قبل

ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے دوسری کامیابی اپنے نام کر لی
- 13 گھنٹے قبل
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری
- 11 گھنٹے قبل

بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی
- 11 گھنٹے قبل
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس
- ایک دن قبل

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند
- 2 دن قبل

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 2 دن قبل
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل
- 2 دن قبل
امریکی ایف 16 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، حادثہ کہاں پیش آیا؟
- 8 گھنٹے قبل

مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے اور ملک میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر
- 14 گھنٹے قبل

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت
- ایک دن قبل





