کسی بھی فلم کو محض اس بنیاد پر نشانہ بنانا کہ اُس میں پاکستانی اداکار شامل ہے، انصاف کے تقاضوں کے منافی ہے، پراکاش راج


معروف بھارتی اداکار اور سیاستدان پراکاش راج نے پاکستانی سپر اسٹار فواد خان کی بالی ووڈ فلم ابیر گلال کی ریلیز پر پابندی کے خلاف بول پڑے۔
بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پراکاش راج نے کہا کہ کسی بھی فلم کو محض اس بنیاد پر نشانہ بنانا کہ اُس میں پاکستانی اداکار شامل ہے، انصاف کے تقاضوں کے منافی ہے۔ جب تک کسی فلم میں بچوں کے ساتھ زیادتی، فحاشی یا معاشرے کے لیے نقصان دہ مواد شامل نہ ہو، اس پر پابندی لگانا تخلیقی آزادی پر حملہ ہے۔
پراکاش راج نے مزید کہا کہ اختلافِ رائے کو سننے اور برداشت کرنے کا حوصلہ پیدا کیا جانا چاہیے، نہ کہ فنکاروں کی تخلیقات اور اظہارِ رائے کو دبایا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ فن اور سیاست کو الگ رکھنا وقت کی ضرورت ہے۔
یاد رہے کہ فواد خان اور وانی کپور کی فلم ابیر گلال کو بھارت میں تنازع کا سامنا ہے، اور اس کی ریلیز پر پابندی عائد کی جا چکی ہے اس کے علاوہ، بھارتی حکام کی جانب سے فلم سے وابستہ فنکاروں کے انسٹاگرام اکاؤنٹس بھی بند کیے جا رہے ہیں، جس پر فلمی اور ادبی حلقوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔

کے الیکٹرک کے سی ای او مونس علوی کی برطرفی کا حکم معطل
- 16 گھنٹے قبل

راولپنڈی : بیٹی سمیت سیلابی ریلے میں بہنے والے کرنل (ر)کی گاڑی برآمد، بیٹی کی تلاش تاحال جاری
- 15 گھنٹے قبل

سینئر وکیل خواجہ شمس الاسلام کو قتل کرنے والے ملزم کی شناخت سامنے آگئی
- 16 گھنٹے قبل

سلیمان و قاسم کی پاکستان آمد، طلال چوہدری نے شہریت سے متعلق وضاحت مانگ لی
- 10 گھنٹے قبل

عدالتی نظام جانبدار ہو چکا ہے ،5 اگست سے ملک گیر احتجاجی تحریک شروع کریں گے ، سلمان اکرم راجہ
- 15 گھنٹے قبل

وزیراعظم کا گلگت بلتستان کے سیلاب متاثرین کے لیے امدادی پیکیج کا اعلان
- 12 گھنٹے قبل

اسلام آباد ایکسپریس کی بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں، 25 مسافر زخمی
- 12 گھنٹے قبل

جماعت اسلامی اور حکومت کے مذاکرات کامیاب، لانگ مارچ ختم
- 12 گھنٹے قبل

9 مئی کے واقعات کی ہم پہلے ہی مذمت کر چکے ہیں، یہ واقعہ پیش نہیں آنا چاہیے تھا ، بیرسٹر گوہر
- 11 گھنٹے قبل

اپوزیشن کو دیوار سے لگایا جا رہا ہے، آل پارٹیز کانفرنس
- 15 گھنٹے قبل

پاکستان، افغانستان اور یو اے ای کے درمیان سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی سیریز کا شیڈول جاری
- 10 گھنٹے قبل

عمران خان کے بیٹوں نے پاکستان کے ویزے کے لیے درخواست دے دی ، علیمہ خان
- 14 گھنٹے قبل