دیگر ممالک امریکی فلم سازوں اور اسٹوڈیوز کو امریکی فلمی صنعت سے دور کرنے کےلیے ہر طرح کی پُرکشش پیشکش کر رہے ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ


امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکا سے باہر بننے والی تمام فلموں پر 100 فیصد ٹیرف عائد کرنے کا اعلان کردیا۔
رپورٹ کے مطابق امریکی صدر نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر پوسٹ کرتے ہوئےدیگر ممالک کو تنقید کا نشانہ بنایا جنہوں نے امریکی اسٹوڈیوز اور فلم سازوں کو اپنی طرف راغب کرنے کے لیے کشش انگیز مراعات فراہم کیں۔
ٹرمپ کا کہنا تھا کہ امریکی فلم انڈسٹری (ہالی ووڈ انڈسٹری) تیزی سے دم توڑ رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ دوسرے ممالک کی طرف سے ایک منظم کوشش ہے اور اس لیے یہ ایک قومی سلامتی کا خطرہ ہے۔ ٹرمپ نے اس بات پر بھی زور دیا کہ “یہ سب کچھ پیغامات اور پروپیگنڈہ کے علاوہ کچھ نہیں ہے!
ان کا کہنا تھا کہ ان پرکشش پیشکش کے سبب دیگر ممالک کی جانب سے ہالی ووڈ کو نقصان پہنچ رہا ہے، یہ امریکی سلامتی کےلیے خطرے کے مترادف ہے۔
امریکی صدر نے امریکہ میں فلمیں بنانے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ محکمہ تجارت کو غیر ممالک میں بننے والی تمام فلموں پر 100 فیصد ٹیرف عائد کرنے کی اجازت دے رہا ہوں، جو فوری نافذ العمل ہوگا۔
تاہم، ہالی وڈ کو زندہ کرنے کے بجائے، یہ ٹیریف ممکنہ طور پر الٹا اثر ڈال سکتے ہیں اور بڑے اسٹوڈیوز جیسے کہ ڈزنی، پیرا ماؤنٹ اور وارنر بروس کو مزید نقصان پہنچا سکتے ہیں۔
سی این این کی رپورٹ کے مطابق ایسا اس لیے ہو سکتا ہے کہ بہت سی امریکی فلمیں بیرون ملک اس لیے بنائی جاتی ہیں تاکہ ٹیکس کی رعایتیں اور کم مزدوری کے اخراجات کا فائدہ اٹھایا جا سکے۔
واضح رہے کہ چند روز قبل چین نے بھی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے عائد محصولات میں اضافے کے خلاف جوابی کارروائی کرتے ہوئے ہالی ووڈ فلموں کی درآمدات پر فوری پابندی عائد کرنے کا اعلان کر دیا تھا۔

خیبر پختونخوا کی11سینیٹ نشستوں پر انتخابات کب ہونگے؟ شیڈول جاری
- 6 گھنٹے قبل

قومی ٹیم کے فیلڈنگ کوچ محمد مسرور سبکدوش، شین میکڈرمٹ کو نیا کوچ مقرر کرنے کا فیصلہ
- 2 گھنٹے قبل

کسی بھی فارمیٹ میں پاکستان کی صورتحال اچھی نہیں، عاقب جاوید
- ایک گھنٹہ قبل

ایران کی حمایت پر پاکستان کا شکریہ ادا کرتے ہیں ، ر صدر پزشکیان
- 2 گھنٹے قبل

چینی کی قیمت میں ایک ہفتے کے دوران 2 روپے 32 پیسے فی کلو اضافہ
- 6 گھنٹے قبل

سونا سیکڑوں روپے سستا ،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 6 گھنٹے قبل

بھارت پاکستان مخالف بیانیے کو عالمی سطح پر معمول بنا رہا ہے: بلاول بھٹو
- 2 گھنٹے قبل

اسموگ سے بچاؤ: لاہور ہائیکورٹ کا کینال روڈ سے درخت نہ کاٹنے کا حکم
- 5 گھنٹے قبل

بھارتی ڈپٹی آرمی چیف کا بیان: "آپریشن سندور کے دوران پاکستان کو چین اور ترکی نے امداد دی
- 2 گھنٹے قبل

پاکستانی کوہ پیماؤں کا شاندار کارنامہ: 24 گھنٹوں میں نانگا پربت سر کرلیا، 2 نے بغیر آکسیجن کے چوٹی پر قدم رکھا
- 5 گھنٹے قبل
پنجاب یونیورسٹی : پیمرا کا میڈیا اکیڈمی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کا عزم
- ایک گھنٹہ قبل

وزیر داخلہ محسن نقوی کی امریکہ کے 249 ویں یوم آزادی پر امریکی سفیر اور عوام کو مبارکباد
- 5 گھنٹے قبل