پاکستان کسی بھی صورتحال میں پہلا قدم نہیں اٹھائے گا، اسحاق ڈار


نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے دنیا پر واضح کیا ہے کہ اگر بھارت کی جانب سے جارحیت ہوئی تو پوری طاقت سے جواب دیں گے، پاکستان کسی بھی صورتحال میں پہلا قدم نہیں اٹھائے گا۔
اسحاق ڈار کا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا دنیا اس وقت مشکل دور سے گزر رہی ہے، خصوصاً ہمارے خطے کو اس وقت سنگین صورتحال کا سامنا ہے، امن و خوشحالی ہم سب کا مشترکہ ہدف ہونا چاہیے۔ پاکستان ہمیشہ خطے میں امن کا داعی رہا ہے، ہم نے ہمیشہ جارحیت کے خلاف آواز اٹھائی ہے، پہلگام میں فالس فلیگ آپریشن کیا گیا، پہلگام فالس فلیگ آپریشن کا مقصد بھارت میں جاری آزادی کی تحریکوں سے توجہ ہٹانا ہے
نائب وزیر اعظم کا کہنا تھا کئی بھارت ریاستوں میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں ہو رہی ہیں، بھارت خطے میں لاکھوں لوگوں کی زندگیوں کو خطرات میں ڈال رہا ہے۔چند دنوں کے دوران مختلف ممالک کی قیادت سے خطے کی صورتحال پر گفتگو کی ہے، وزارت خارجہ میں مختلف ممالک کے سفیروں اور اقوام متحدہ کے نمائندوں کو بریفنگ دی گئی۔
اسحاق ڈار کا کہنا تھا بھارتی پابندیوں کے بعد قومی سلامتی کمیٹی نے اہم فیصلے کیے، قومی سلامتی کمیٹی کے فیصلوں پر فوری عمل درآمد کیا گیا، سندھ طاس معاہدے کو معطل کرنا عالمی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے، بھارت یکطرفہ طور پر سندھ طاس معاہدے کو معطل یا ختم کرنے کا مجاذ نہیں، بھارت خطے کو جنگ کی طرف دھکیلنے کی کوشش کر رہا ہے، بھارت کے اقدامات کا اسی زبان میں جواب دیا، پاکستان خطے میں امن کے لیے پرعزم ہے۔
وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا تھا پہلگام فالس فلیگ آپریشن بھارت کا رچایا ہوا ڈراما ہے، عالمی رہنماؤں نے پاکستان کو تحمل کا مظاہرہ کرنے کی درخواست کی، ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کرنا ہماری پالیسی ہے، تاہم پہلگام فالس فلیگ کے دس منٹ کے اندر مقدمے کا اندراج سوالیہ نشان ہے۔
انہوں نے کہا کہ قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں جارحیت کا بھر پور جواب دینے کا فیصلہ ہوا، خطے میں صورتحال تبدیل ہو رہی ہے لیکن پاکستان کسی بھی صورتحال میں پہلا قدم نہیں اٹھائےگا، اگر جارحیت مسلط کی گئی تو پورے قومی عزم اور طاقت کے ساتھ بھرپور جواب دیں گے۔
ان کا کہنا تھا بھارتی فضائیہ کی مہم جوئی کے عزائم کو ہم نے لمحوں میں ناکام بنایا، پاکستان کبھی بھی کسی کے خلاف اپنی سرزمین استعمال ہونے دینے کا سوچ بھی نہیں سکتا، عالمی برادری خطے کی صورتحال پر فوری نوٹس لے۔
نائب وزیراعظم کا کہنا تھا اقوام متحدہ مقبوضہ علاقوں پر حق خودارادیت کے بارے میں واضح قرار دادیں منظور کر چکی، مقبوضہ کشمیر میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کی سنگین خلاف ورزیاں کی گئیں، مسئلہ کشمیر کو کسی صورت بھی پس پشت نہیں ڈالا جائےگا، کشمیر کا مسئلہ اقوام متحدہ کی قرار دادوں اور کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق حل ہونا چاہیے۔

ایشین جوجٹسو چیمپئن شپ:پاکستان کی بانو کوثر نے بھارتی حریف کو شکست دے کر گولڈ میڈل جیت لیا
- 6 گھنٹے قبل

پی ایس ایل فائنل میں پاک بحریہ کے بہادر سپوتوں کو زبردست خراج تحسین پیش ،اعلیٰ شخصیات کی شرکت
- 5 گھنٹے قبل

وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا ازبک ہم منصب سے رابطہ، ود طرفہ تعلقات اورعلاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال
- 11 گھنٹے قبل
فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کا ہر جگہ پیچھا کریں گے اور چن چن کر ماریں گے،محسن نقوی
- 9 گھنٹے قبل

پی ایس ایل فائنل: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا لاہور کوجیت کے لیے 202 رنز کا ہدف
- 8 گھنٹے قبل

لاہور قلندرز نے کوئٹہ کو 6 وکٹوں سے ہرا کر تیسری دفعہ ٹائٹل اپنے نام کر لیا
- 3 گھنٹے قبل

وزیراعلیٰ مریم نواز نے محکمہ جنگلات میں برانچ لیس بینکاری نظام نافذ کردیا
- 7 گھنٹے قبل
.jpg&w=3840&q=75)
استنبول: وزیراعظم شہبازشریف کی ترک صدر سے ملاقات، علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال
- 5 گھنٹے قبل

شام چوراسی گھرانہ کے گائیک فیضان علی خان بھی استاد ہوگئے
- 8 گھنٹے قبل

وزیراعظم شہباز شریف 2 روزہ سرکاری دورے پر ترکیہ پہنچ گئے
- 7 گھنٹے قبل

شمالی لندن: گھر میں آتشزدگی سے پاکستانی خاتون 3 بچوں سمیت جاں بحق،ایک شخص گرفتار
- 7 گھنٹے قبل

سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوامیں کارروائیاں، بھارتی سرپرستی یافتہ 9 خوارج ہلاک
- 8 گھنٹے قبل