پالیسی ریٹ میں کمی سے کاروبار, صنعتوں، زراعت ، سرمایہ کاری اور برآمدات کے لئے خوش آئند ہے ،شہباز شریف


کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے نئی مانٹیری پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے شرح سود میں مزید کمی کر دی۔
اسٹیٹ بینک کی نئی مانٹیری پالیسی کے مطابق شرح سود میں مزید ایک فیصد کمی کی گئی ہے جس کے بعد شرح سود 11 فیصد ہو گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک نے شرح سود میں 100 بیسز پوائنٹس یا ایک فیصد کمی کرنے کا اعلان کریا جس کے بعدایک فیصد کمی کے بعد شرح سود 12 فیصد سے کم ہوکر 11 فیصد پر آگئی ہے۔
خیال رہے کہ پچھلے 11 ماہ کے دوران اسٹیٹ بینک کی جانب سے شرح سود میں 11 فیصد کمی کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ اسٹیٹ بینک نے گزشتہ ماہ شرح سود 12 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیاتھا۔
اس سے قبل 27 جنوری 2025 کو اسٹیٹ بینک نے اگلے 2 ماہ کے لیے شرح سود ایک فیصد کم کرنے کا اعلان کیا تھا، جس کے بعد شرح سود 12 فیصد کی سطح پر آگئی تھی۔
دوسری جانب وزیراعظم محمد شہباز شریف کا اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے پالیسی ریٹ میں ایک فیصد کمی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پالیسی ریٹ میں کمی سے کاروبار, صنعتوں، زراعت ، سرمایہ کاری اور برآمدات کے لئے خوش آئند ہے۔
اپنے بیان میں وزیر اعظم نے مزید کہا کہ پالیسی ریٹ میں کمی سے تاجروں اور سرمایہ کاروں کو ریلیف فراہم ہوگا، ان کا کہنا تھا کہ اپریل 2025 کے مہینے میں مہنگائی کی شرح 0.30 تک آنا انتہائی خوش آئند ہے : وزیراعظم
شہباز شریف نے کہا کہ معاشی اشاریے مثبت سمت میں گامزن ہیں، معیشت مستحکم بنیادوں پر آگے بڑھ رہی ہے،انہوں نے وزیر خزانہ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ معیشت کی بحالی کیلئے وفاقی وزیرخزانہ اور ان کی ٹیم کی کوششیں لائق تحسین ہیں۔

ایران کے امریکی ایئربیسز پر حملے، صدر ٹرمپ نے فوجی قیادت کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا
- 5 گھنٹے قبل

ایران سے بجلی کی بندش، مکران ڈویژن کو نیشنل گرڈ سے منسلک کردیا گیا
- 8 گھنٹے قبل

سعودی شہزادہ فیصل بن خالد بن سعود انتقال کرگئے
- 8 گھنٹے قبل

ایران کے حملے کا بھرپور جواب دیا جائے گا: قطر کی سخت مذمت، میزائل حملہ ناکام بنانے کا دعویٰ
- 4 گھنٹے قبل

علی امین گنڈاپور کا دعویٰ: خیبرپختونخوا حکومت ختم کرنے کی سازش ناکام ہوگی
- 6 گھنٹے قبل

مشرق وسطیٰ میں جنگ کے اثرات، پاکستان اسٹاک ایکسچینج شدید مندی کا شکار
- 8 گھنٹے قبل

ایران کی روس سے امریکا و اسرائیل کے خلاف مدد کی اپیل
- 3 گھنٹے قبل

شام میں امریکی فوجی اڈے پر مارٹر حملہ، سیکیورٹی سخت، نقصانات کی تصدیق نہیں ہوئی
- 6 گھنٹے قبل
ایران کا "بشارت فتح" آپریشن، قطر، بحرین، کویت، عراق اور شام میں امریکی ایئربیسز پر میزائل حملے
- 5 گھنٹے قبل

آبنائے ہرمز کی بندش سے تیل کی قیمتیں دوگنی ہونے کا خدشہ، عالمی معاشی بحران کا خدشہ
- 6 گھنٹے قبل

چینی بجران،شوگر ایڈوائزری بورڈ نے پانچ لاکھ ٹن چینی درآمد کرنے کی منظوری دے دی
- 8 گھنٹے قبل

گلگت بلتستان کا 1 کھرب 48 ارب کا بجٹ پیش، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ
- 6 گھنٹے قبل