ڈی جی ہیلتھ جنوبی پنجاب نے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا اور کہا کہ متاثرہ علاقوں میں خسرہ سے بچاؤ کی ویکسینیشن مہم تیز کی جائے


خانیوال: جنوبی پنجاب کے ضلع خانیوال میں خسرہ کے مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے،تحصیل کبیر والا میں 2 بچوں کی موت ہو گئی۔
دوسری جانب خسرہ کےمریضوں کی تعداد میں اضافہ کی خبروں پرا سپیشل سیکرٹری محکمہ صحت و آبادی جنوبی پنجاب محمد شہباز حسین نے نوٹس لیتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔
انہوں نے ڈی جی ہیلتھ جنوبی پنجاب کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ فوری طور پر خسرہ سے متاثرہ علاقوں میں سکریننگ کا آغاز کرکے خسرہ سے بچاؤ کی ویکسینیشن کا عمل تیزی سے شروع کیا جائے اور جنوبی پنجاب کے تمام ہسپتالوں میں خسرہ سے متاثرہ بچوں کی خصوصی دیکھ بھال کی جائے۔
محمد شہباز حسین کی ہدایت پر ڈی جی ہیلتھ نے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا اور کہا کہ متاثرہ علاقوں میں خسرہ سے بچاؤ کی ویکسینیشن مہم تیز کی جائے۔
ڈی جی ہیلتھ جنوبی پنجاب کا کہنا تھا کہ جنوبی پنجاب کے ہسپتالوں میں خسرہ متاثرہ بچوں کی خصوصی نگہداشت یقینی بنائی جائے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ڈی جی ہیلتھ جنوبی پنجاب فوری طور پر خسرہ سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کریں اور خسرہ کے پھیلاؤ، متاثرین اورڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹیز کی جانب سے کیے گئے بچاؤ اقدامات بارے تفصیلی رپورٹ پیش کریں۔
واضح رہے کہ خسرہ سے ایک ہی خاندان کے 2 بچے جاں بحق ہوئے، 3 کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

ملک میں سونے کی قیمت میں مسلسل بڑی کمی
- 9 گھنٹے قبل

ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے دوسری کامیابی اپنے نام کر لی
- ایک دن قبل

پاکستان نےافغانستان سے آنے والے تمام ڈرونز مار گرائے
- 11 گھنٹے قبل

سیالکوٹ چیمبرکے انتخابات، پی ٹی آئی کینیڈا کی اوورسیز بزنس کمیونٹی کا نو منتخب عہدیداران کوکامیابی پر مبارک باد
- 9 گھنٹے قبل

پاکستان اور سعودی عرب: بھائی چارے سے بڑھ کر مضبوط اتحاد
- 13 گھنٹے قبل
پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، 5 سے زائدافراد کے اجتماع پرپابندی عائد
- 11 گھنٹے قبل

بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی
- ایک دن قبل

بہاولپور:اپنے باپ کو زہر دینےکیلئے اے آئی سے طریقہ پوچھنے والا 17 سال کا نوجوان گرفتار
- 6 گھنٹے قبل
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری
- ایک دن قبل

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی بولرز رینکنگ: ابرار احمد پہلی بار نمبر ون بولر بن گئے
- 8 گھنٹے قبل
امریکی ایف 16 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، حادثہ کہاں پیش آیا؟
- ایک دن قبل

پاکستان نےلیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نعمان محمود کومکہ دفاعی معاہدے کے تحت پہلا سیکرٹری جنرل مقرر کر دیا
- 8 گھنٹے قبل









