بھارتی جارحیت کا جواب کیسےاورکب دینا ہے، وقت اور جگہ کا تعین ہم خود کریں گے،آئی ایس پی آر
بھارتی جارحیت کا بھرپور طریقے سے جواب دیا گیا، بھارت کے 5 طیارے اور ایک ڈرون گرایا گیا،ترجمان پاک فوج


راولپنڈی:پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ( آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کا کہنا ہے بھارتی جارحیت کا جواب کب اور کیسے دینا ہے، وقت اور جگہ کا تعین ہم خود کریں گے۔
بھارت کی جانب سے کیے جانے والے بزدلانہ حملےکے نتیجے میں ہونے والے نقصان اور پاک فوج کی بھرپور جوابی کارروائی سے متعلق تازہ صورتحال پر بریفنگ دیتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا بھارت نے رات کی تاریکی میں بزدلانہ حملہ کرتے ہوئے مساجد، سول آبادی اور ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کے اسٹرکچر کو نشانہ بنایا۔
ترجمان پاک فوج نے مزید بتایا کہ بھارتی جارحیت کے نتیجے میں دو مساجد شہید ہوئیں جبکہ دو بچوں سمیت 26 معصوم شہری شہید اور 46 افراد زخمی ہوئے۔
ان کا کہنا تھا بھارتی جارحیت کا بھرپور طریقے سے جواب دیا گیا، بھارت کے 5 طیارے اور ایک ڈرون گرایا گیا، کئی بھارتی چیک پوسٹوں کو بھی تباہ کیا گیا، آئندہ بھی بھارتی جارحیت کا پوری طاقت سے جواب دیتے رہیں گے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا بھارتی جارحیت کا جواب کب اور کیسے دینا ہے، وقت اور جگہ کا تعین ہم خود کریں گے۔

پاکستان اور سعودی عرب: بھائی چارے سے بڑھ کر مضبوط اتحاد
- 12 گھنٹے قبل
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری
- ایک دن قبل

پاکستان نےلیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نعمان محمود کومکہ دفاعی معاہدے کے تحت پہلا سیکرٹری جنرل مقرر کر دیا
- 8 گھنٹے قبل

سیالکوٹ چیمبرکے انتخابات، پی ٹی آئی کینیڈا کی اوورسیز بزنس کمیونٹی کا نو منتخب عہدیداران کوکامیابی پر مبارک باد
- 8 گھنٹے قبل

پاکستان نےافغانستان سے آنے والے تمام ڈرونز مار گرائے
- 10 گھنٹے قبل
پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، 5 سے زائدافراد کے اجتماع پرپابندی عائد
- 10 گھنٹے قبل

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی بولرز رینکنگ: ابرار احمد پہلی بار نمبر ون بولر بن گئے
- 7 گھنٹے قبل

ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے دوسری کامیابی اپنے نام کر لی
- ایک دن قبل

ملک میں سونے کی قیمت میں مسلسل بڑی کمی
- 8 گھنٹے قبل
امریکی ایف 16 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، حادثہ کہاں پیش آیا؟
- ایک دن قبل

بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی
- ایک دن قبل

بہاولپور:اپنے باپ کو زہر دینےکیلئے اے آئی سے طریقہ پوچھنے والا 17 سال کا نوجوان گرفتار
- 5 گھنٹے قبل





