مصطفیٰ کمال نے تمام طبی عملے کو فوری طور پر ڈیوٹی پر حاضر ہونے کی ہدایت کرتے ہوئے جنیوا اور قطر کے اپنے طے شدہ سرکاری دورے بھی منسوخ کر دیئے


اسلام آباد:وفاقی وزارتِ قومی صحت نے ملک بھر میں ہنگامی صورتحال کا اعلان کرتے ہوئے تمام ڈاکٹرز، نرسز، پیرامیڈیکل اسٹاف اور انتظامی عملے کی چھٹیاں منسوخ کردیں۔
وفاقی وزیرِ صحت مصطفیٰ کمال نے وفاق کے تمام سرکاری ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہاہے کہ موجودہ صورتحال میں میری ترجیح عوام کی صحت کا تحفظ ہے،تمام ڈاکٹرز، نرسز، پیرامیڈیکل اسٹاف اور انتظامی عملے کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں۔
وفاقی وزیرِ صحت مصطفیٰ کمال نے تمام طبی عملے کو فوری طور پر ڈیوٹی پر حاضر ہونے کی ہدایت کرتے ہوئے جنیوا اور قطر کے اپنے طے شدہ سرکاری دورے بھی منسوخ کر دیئے۔
مصطفیٰ کمال نے کہاکہ وفاقی ادارۂ صحت میں 24/7 ایمرجنسی کوئیک ریسپانس سینٹر قائم کر دیا گیا ہے، ایمرجنسی سینٹر جنگی حالات سے متعلق فوری ردعمل کیلئے فعال کر دیا گیاہے،تمام صوبائی و ضلعی ہیلتھ اتھارٹیز سے براہِ راست رابطے کا نظام قائم کر دیا ہے،صوبائی صحت سیکرٹریز کو وزارتِ صحت سے مستقل رابطے میں رہنے کی ہدایت کی ہے۔
واضح رہے کہ پنجاب کے تمام سرکاری اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ ہے اور ڈاکٹرز، نرسزاور پیر امیڈیکل اسٹاف کو اسپتالوں میں رہنے کی ہدایت کی گئی ہے،اس کے علاوہ پنجاب میں تمام ضلعی و صوبائی مانیٹرنگ اداروں میں ایمرجنسی نافذ ہے۔
دوسری جانب پاکستان پر بھارت کے حملے کے بعد پنجاب میں آج تعلیمی ادارے بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا اور صوبے میں ہنگامی حالت نافذ کر دی گئی ہے۔

ملک میں سونے کی قیمت میں مسلسل بڑی کمی
- 9 گھنٹے قبل

پاکستان نےافغانستان سے آنے والے تمام ڈرونز مار گرائے
- 11 گھنٹے قبل

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی بولرز رینکنگ: ابرار احمد پہلی بار نمبر ون بولر بن گئے
- 8 گھنٹے قبل

سیالکوٹ چیمبرکے انتخابات، پی ٹی آئی کینیڈا کی اوورسیز بزنس کمیونٹی کا نو منتخب عہدیداران کوکامیابی پر مبارک باد
- 9 گھنٹے قبل

پاکستان نےلیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نعمان محمود کومکہ دفاعی معاہدے کے تحت پہلا سیکرٹری جنرل مقرر کر دیا
- 8 گھنٹے قبل
امریکی ایف 16 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، حادثہ کہاں پیش آیا؟
- ایک دن قبل
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری
- ایک دن قبل

ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے دوسری کامیابی اپنے نام کر لی
- ایک دن قبل

بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی
- ایک دن قبل
پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، 5 سے زائدافراد کے اجتماع پرپابندی عائد
- 11 گھنٹے قبل

پاکستان اور سعودی عرب: بھائی چارے سے بڑھ کر مضبوط اتحاد
- 13 گھنٹے قبل

بہاولپور:اپنے باپ کو زہر دینےکیلئے اے آئی سے طریقہ پوچھنے والا 17 سال کا نوجوان گرفتار
- 6 گھنٹے قبل









