ہم 10 طیارے گرا لیتے مگر ہم نے تحمل سے کام لیا، ہمارے دشمن کو کل رات نیند نہیں آئی ہو گی،شہباز شریف


اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ گزشتہ رات بزدل بھارت نے رات کی تاریکی میں 80 طیاروں کی مدد سے حملہ کیا، جس کو پاک فضائیہ نے بہادری سے نکام بنایا۔
بھارت کے بزدلانہ حملے کے بعدقومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر ایاز صادق کی زیر قیاد ت میں ہوا جس میں بھارت کے بزدلانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی۔
قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر ایاز صادق کی زیر صدارت شروع ہوا۔ اس موقع پر وزیراعظم نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ میں پاکستانی عوام اور ایوان میں موجود تمام سیاسی جماعتوں کے اکابرین ، ممبران کو دل کی گہرائیوں سے مبارک باد پیش کرنا چاہتا ہوں۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ حملے میں بچوں سمیت کئی پاکستانی شہید ہوئے، اللہ شہدا کےدرجات میں بلندی عطا فرمائے، 22 اپریل کو پہلگام میں افسوسناک واقعہ ہوا، بھارت نے10منٹ میں ایف آئی آر درج کی۔
وزیر اعظم نے کہا کہ افواج پاکستان 24 گھنٹے تیار تھی کہ کب بھارتی جہازوں کو سمندر میں پھینکے۔ بھارت کو رافیل طیاروں پر بڑا ناز ہے۔ جبکہ چند دن پہلے رافیل اڑے تو جہازوں کو لاک کر دیا گیا۔ وہ جہاز واپس پلٹے اور سری نگر میں لینڈ کیا۔
انہوں نے کہا کہ بھارت کے 80 جہاز حملے میں ملوث تھے۔ ہم 10 طیارے گرا لیتے مگر ہم نے تحمل سے کام لیا۔ ہمارے دشمن کو کل رات نیند نہیں آئی ہو گی۔
وزیراعظم نے کہا کہ میں نے پہلے بھی واضح کردیا تھا کہ پاکستان کا اس واقعے سے دور دور تک کوئی تعلق نہیں ہے اور اگر کسی کو کوئی شک ہے تو میں نے غیر جانبدارانہ تحقیقات کی پیشکش بھی کی تھی اور کہا تھا کہ پاکستان اس کمیشن کے ساتھ مکمل طور پر تعاون بھی کرے گا لیکن کل تک بھارت نے ہماری اس آفر کو قبول نہیں کیا بلکہ ایک ایسا دوست ملک جس نے اس پیشکش کی تائید کی، بھارت نے ان کے سفیر کو بلاکر ڈی مارش کیا۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے شہبازشریف نے کہا کہ ہم ہر لمحہ بھارتی عزائم سے اچھی طرح واقف تھے، کل بھارت نے مکمل تیاری سے 80 جہازوں کے ساتھ حملہ کیا، بھارت کی جانب سے پاکستان میں آزاد کشمیر، بہاولپور، شیخوپورہ، سیالکوٹ سمیت 6 شہروں پر حملہ کیا گیا۔
شہباز شریف نے کہا کہ ہمارے جہازوں نے سرحد عبور نہیں کی، ہمارے عقابوں نے بھارتی جہازوں کو مار گرایا، بھارتی جہازوں میں رافیل جہاز بھی شامل تھے۔ کل رات بھارت کے ہوش ٹھکانے آ گئے ہیں۔
خیال رہے کہ بھارت کے بزدلانہ حملے کے دفاع میں پاک فضائیہ نے دشمن کے 6 جنگی طیارے تباہ کر دیئے جن میں رافیل ایس یو 30 اور مگ 29 شامل ہیںْ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مسئلہ کشمیر حل کرنے کی خواہش کا اظہار
- 6 گھنٹے قبل

کراچی میں آج موسم شدید گرم،درجہ حرارت 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے
- 5 گھنٹے قبل

ماں کی عظمت کو سلام پیش کرنے کیلئے پاکستان سمیت دنیا بھرمیں ماؤں کا عالمی دن منایا جارہاہے
- 9 گھنٹے قبل

پاکستان نے امریکی صدر کے پاک بھارت تعلقات کے حوالے سے بیان کا خیر مقدم
- 5 گھنٹے قبل

انٹرنیشنل باکسنگ چیمپئن شپ میں پاکستانی باکسر محمد وسیم نے جیت کا سہرا اپنے سر سجا لیا
- 7 گھنٹے قبل

پاکستان کی تکنیکی صلاحیتوں پر بھارت حیرت زدہ ہوا ہے : دفاعی تجزیہ کار مائیکل کلارک
- 3 گھنٹے قبل

ڈی جی آئی ایس پی آرنے بھارتی طیاروں کی تباہی کے ناقابلِ تردید شواہد سے پردہ اٹھا دیا
- 5 گھنٹے قبل

بھارتی فوج پر وہ بوجھ ڈالا گیا جس کو اٹھانے کی ان میں سکت ہی نہیں تھی ، سابق پاکستانی جنرل
- 3 گھنٹے قبل

جنگ بندی قبول کرتے ہی مودی حکومت کی شرائط سےراہ فرار شروع
- 3 گھنٹے قبل

سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد کی سیاسی جماعت عوامی لیگ پر پابندی عائد
- 9 گھنٹے قبل

سابق آسٹریلوی ٹیسٹ کرکٹر 84 سال کی عمر میں انتقال کر گئے
- 3 گھنٹے قبل

اداکار احسن خان، اداکارہ صاحبہ، ثنا، ڈرامہ رائٹر ڈائریکٹر عاصمہ بٹ کا پاکستانی بہادر سپوتوں کو خراج تحسین
- 3 گھنٹے قبل