جی این این سوشل

کھیل

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم کی ویڈیو کانفرنس

کارڈیف : قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے میچ کے بعد ویڈیو کانفرنس کرتے ہوئے میچ ہارنے کی وجوہات بتادی ہیں ۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم کی ویڈیو کانفرنس
قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم کی ویڈیو کانفرنس

تفصیلات کے مطابق بابر اعظم کا کہنا تھا کہ وکٹیں گرنے کی وجہ سے شکست ہوئی ہے ، ہم پارٹنرشپ نہیں لگاسکے جس کا نقصان ہوا ہے ۔ آج ہمارا برادن تھا جو ہار کی وجہ بنا ہے ، ہماری پرفارمنس ویسی نہیں رہی جیسی توقع تھی۔

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان کا مزید کہنا تھا کہ کوشش کریں گے غلطیوں پرقابو پائیں اور کم بیک کریں، انگلش بولرزکو کریڈٹ دیتاہوں انہوں  نے  اچھی بولنگ کی ہے ، زیادہ ترانگلش کھلاڑیوں کودیکھا ہوا تھا ٹیم میں کچھ  نئےچہرے تھے ۔

ہم نوجوان کھلاڑیوں کواعتماد دےرہے ہیں ، نوجوان جتنے میچ کھیلیں گے اتنا بہتر پرفارم کریں گے، یہ ہارکوئی  بڑا دھچکا نہیں ٹیم پریقین ہے ۔

بابر اعظم کا کہنا تھا کہ گھبرانے کی بات نہیں  بیٹھ کر آپس میں بات کریں گے۔

یاد رہے کہ انگلینڈ نے سیریز کے پہلے ون ڈے میچ میں پاکستان کو 9 وکٹ سے شکست دی ہے ،شاہین میچ میں صرف 141 رنز بنا سکے ہیں ۔

تجارت

کراچی کے صارفین پر اضافی بوجھ ڈالنے کی تیاریاں، بجلی مزید 51 پیسے مہنگی ہونے کا امکان

ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی مزید 51 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنیکی درخواست پر نیپرا میں آج سماعت ہوگی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

کراچی کے صارفین پر اضافی بوجھ ڈالنے کی تیاریاں، بجلی مزید 51 پیسے مہنگی ہونے کا امکان

کراچی کے صارفین پر اضافی بوجھ ڈالنے کی تیاریاں، کراچی کے صارفین کیلئے بجلی مزید 51 پیسے مہنگی ہونے کا امکان ہے۔

نیشنل پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) آج فیصلہ کرے گی، کراچی کے لیے اگست کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی مزید 51 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنیکی درخواست پر نیپرا میں آج سماعت ہوگی۔

کے الیکٹرک نے اگست 2024 کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی درخواست نیپرا میں جمع کرا رکھی ہے جس کے تحت 51 پیسے فی یونٹ کا اضافہ مانگا گیا ہے۔

نیپرا کی جانب سے اگر کے الیکٹرک کی درخواست منظور کرتے ہوئے من و عن اضافہ کردیا جاتا ہے تو کے الیکٹرک صارفین پر 85 کروڑ 30 لاکھ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

اڈیالہ جیل کے لاپتہ ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ، اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ اور 2 وارڈڑز نوکری سے برطرف

ہوم سیکرٹری پنجاب نورالامین مینگل نے نوکری سے برخاستگی کو نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اڈیالہ جیل کے لاپتہ ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ، اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ اور 2 وارڈڑز نوکری سے برطرف

اڈیالہ جیل کے لاپتہ ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ محمد اکرم، اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ ریاض خان اور 2 وارڈڑز نوکری سے برطرف کر دیئے گئے۔

ہوم سیکرٹری پنجاب نورالامین مینگل نے نوکری سے برخاستگی کو نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا۔

افسران کو جیل میں قتل کی انکوائری میں قصوروار ثابت ہونے پر نوکری سے برخاست کیا گیا، جیل افسران کے خلاف 29 فروری کو ذہنی مریض قیدیوں کے سیل میں حوالاتی کے قتل پر انکوائری جاری تھی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق آئی جی جیل خانہ جات پنجاب نے قتل کے واقعہ پر انکوائری کا حکم دے رکھا تھا، انکوائری میں اس وقت کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ایگزیکٹو محمد اکرم سمیت 7 ملازمین کو قصوروار قرار دیا گیا تھا جبکہ 4 کو نوکری سے فارغ کرنے کی سفارش کی گئی تھی۔

انکوائری رپورٹ کی روشنی میں مجاز اتھارٹی نے 30 اگست کو ملازمین کو شوکاز نوٹسز جاری کر کے جواب طلبی کی تھی، ڈائریکٹر جنرل ڈائریکٹوریٹ آف مانیٹرنگ، ہوم ڈیپارٹمنٹ کی ذاتی سماعت میں بھی ملازمین پیش ہوئے جبکہ ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ غیر حاضر رہے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ رپورٹ کی روشنی میں سابق ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل محمد اکرم، آفیسر انچارج نفسیاتی وارڈ اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ جیل ریاض خان کو نوکری سے برخاست کر دیا گیا، وارڈر ناصر محمود بارک انچارج کو ملازمت سے برطرف کیا گیا، وارڈر امیر عباس بیٹ ڈیوٹی شفٹ کو بھی ملازمت سے فارغ کر دیا گیا۔

جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق نائٹ ڈیوٹی افسر اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ محمودالحسن کو دو سال، ہیڈ وارڈر واجد محمود کو ایک سال سروس ضبط کرنے کی سزا بھی دی گئی۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

اسرائیل کی ہٹ دھرمی برقرار ، بیروت پر پھر فضائی حملہ، 6 شہری شہید

صیہونی فوج نے بیروت کے مرکزی علاقے میں پارلیمنٹ سے محض کچھ میٹر فاصلے پر ایک عمارت پر فضائی حملہ کیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اسرائیل کی ہٹ دھرمی برقرار ، بیروت پر پھر فضائی حملہ، 6 شہری شہید

اسرائیل نے عالمی دباؤ مسترد کرتے ہوئے اور اپنی ہٹ دھرمی پر قائم رہتے ہوئے ایک بار پھر لبنان کے دارالحکومت بیروت پر فضائی حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں 6 شہری جاں بحق جبکہ 46 زخمی ہوگئے۔

صیہونی فوج نے بیروت کے مرکزی علاقے میں پارلیمنٹ سے محض کچھ میٹر فاصلے پر ایک عمارت پر فضائی حملہ کیا اور شہر ایک بار پھر دھماکوں سے گونج اٹھا ، فضائی حملے میں کئی عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن گئیں ، گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا ، رات گئے بیروت کے جنوبی علاقے دحیہ میں تین زوردار دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔

برطانوی میڈیا رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ اس عمارت میں حزب اللہ سے منسلک ایک طبی مرکز قائم تھا، اسرائیل کا بیروت کے مرکز میں یہ پہلا حملہ ہے، اسرائیل نے بدھ کی شب پانچ دیگر فضائی حملے بھی کیے جن میں ضاحيہ میں اہداف کو نشانہ بنایا گیا۔ گزشتہ 24 گھنٹے میں اسرائیلی حملوں میں 46 لبنانی شہید اور 85 زخمی ہوئے ہیں ۔

دوسری جانب اسرائیل نے حزب اللہ سے لڑائی میں 8 فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ جنوبی لبنان میں زمینی کارروائیوں کے دوران حزب اللہ سے جھڑپوں میں آٹھ فوجی ہلاک جبکہ 20 سے زائد زخمی ہوئے ہیں ۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق اسرائیل اور ایرانی حمایت یافتہ لبنان کے گروپ حزب اللہ کے درمیان سرحدی علاقے میں ہونے والی جھڑپوں کے دوران یہ حالیہ عرصے میں اسرائیلی فوج کو پہنچنے والا سب سے بڑا نقصان ہے ۔

حزب اللہ کاکہنا ہے کہ ہمارے جنگجو گزشتہ روز لبنان میں اسرائیلی افواج کے ساتھ لڑائی میں مصروف تھے جس سے اسرائیلی افواج کی لبنان کے اندر زمینی کارروائی کی پہلی بار تصدیق ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ ایران کی جانب سے منگل کو اسرائیل پر 200 سے زائد میزائل داغے جانے کے بعد مشرق وسطیٰ کا خطہ مکمل جنگ کے دہانے پر پہنچ گیا ہے، ایران نے اسرائیل پر اپنا اب تک کا سب سے بڑا حملہ کیا تو اسرائیل اور واشنگٹن نے تہران کو سخت جواب دینے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll