پاک فوج نےبھارت کے اسرائیلی ساختہ مزید 48 ڈرونز مار گرائے، تعداد 77 ہو گئی
پاک فوج کی بروقت کارروائی سے ڈرون طیاروں سے کسی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا


بھارت کی جانب سے جدید اسرائیلی ڈرونز سے دراندازی کا سلسلہ دوسرے روز بھی جاری ہے، پاک فوج نے گزشتہ رات سے آج صبح تک مزید 48 ڈرونز مار گرائے ہیں، جس کے بعد اب تک گرائے گئے ڈرونز کی تعداد 77 ہوگئی۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق بھارت کی جانب سے چھوڑے گئے 4 جدید اسرائیلی ہیروپ ڈرونز کو اوکاڑہ کینٹ کے علاقے میں آبادی سے کچھ فاصلے پر فصلوں میں گرایا گیا، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ پاک فوج کی جانب سے ایک ڈرون کو وہاڑی، ایک کو پاکپتن میں تباہ کیا گیا ہے۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق 8 مئی کی شام تک 29 بھارتی ڈرونز کو مار گرایا گیا جبکہ کل رات سے آج دن تک مزید 48 ڈرونز تباہ کر دیئے گئے ہیں جس کے بعد گرائے گئے مجموعی ڈرونز کی تعداد 77 ہوگئی ہے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق تمام ڈرونز مسلسل ریڈار پر مانیٹر کیے جارہے تھے، جب بھی کوئی ڈرون آتا ہے تو وہ مسلسل ریڈار پر دیکھا جارہا ہوتا ہے، ہمارے ایئر ڈیفنس سسٹم میں اتنی صلاحیت ہے کہ وہ چھوٹے ڈرون کو بھی ٹریک لیتا ہے، شہری علاقوں اور کمرشل فلائٹس کی موجودگی میں ڈرون مارگرانے کا ایک آپریشنل طریقہ کار ہے۔
دفاعی ماہرین کے مطابق پاکستان کا دفاعی نظام دشمن کے حملوں کو مسلسل ناکام بنا رہا ہے، پاکستان کا دفاعی اور ایئرڈیفنس سسٹم انتہائی مضبوط ہے۔
وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے آج نیوز کو تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ مزید 6 بھارتی ڈرون مار گرائے گئے، بھارت کے ڈرونز اوکاڑہ اور پاکپتن میں گرائے گئے، پاک فوج کی جانب سے فوری کاروائی میں بھارتی ڈرون گرائے گئے۔
پنجاب کے شہر اوکاڑہ میں پاک فوج نے 4 بھارتی ڈرون مار گرائے، بھارتی ڈرون طیارے اوکاڑہ کے مختلف علاقوں میں گرائے۔ بھارتی ڈرون کا ملبہ گرنے سے کھیتوں میں کام کرنے والے 2 افراد زخمی ہوگئے، زخمیوں کو ڈسٹرکٹ اسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ سکیورٹی فورسز نے ڈرون کا ملبہ اپنی تحویل میں لے لیا۔
ڈرون سکیورٹی فورسز نے پیشہ ورانہ مہارت سے ہوا میں مار گراے، جس کے بعد مقامی لوگوں کی جانب سے موقع پر پاک فوج کے حق میں نعرہ بازی کی گئی۔پاک فوج کی بروقت کارروائی سے ڈرون طیاروں سے کسی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
دوسری جانب پاک فوج نے عارف والا کے نواحی گاؤں کے قریب ایک بھارتی ڈرون مار گرایا گیا۔ ڈرون آبادی سے تقریباً 300 میٹر دور فصلوں میں گرا، جس کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
واضح رہے کہ بھارت نے گزشتہ روز بھی پاکستان میں اسرائیلی ڈرونز سے دراندازی کی کوشش کی تھی تاہم پاک فوج نے سوئفٹ اور ہارڈ ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے 29 ہیروپ ڈرونز مار گرائے تھے، گزشتہ روز ڈرونز کی زد میں آکر 3 افراد شہید اور 5 زخمی ہوئے جبکہ لاہور میں 6، راولپنڈی میں 3 اور کراچی میں 2 حملے ناکام بنائے گئے۔

سونے کی قیمت میں پھر بڑا اضافہ، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 3 دن قبل

پاکستانی فضائی حدود کی بندش، بھارتی ایئر لائنز کو اربوں ڈالر کا نقصان
- 2 دن قبل
ٹیکسلا: ٹک ٹاکر شمسو بی بی کے قتل کا معمہ حل، والد اوربھائی نےقتل کیا
- 2 دن قبل

عمران خان کی اسپتال منتقلی، پی ٹی آئی نے حکومت کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کردی
- 2 دن قبل
وزیراعظم اور ملائیشین ہم منصب کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ، دوطرفہ تعاون پر گفتگو
- 2 دن قبل
ملک میں سونے کی قیمتوں پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
- 2 دن قبل

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی تہران میں وزیر داخلہ اسکندر مومنی سے ملاقات
- 41 منٹ قبل
چارٹر طیارہ حادثے کا شکار، دو پائلٹ سمیت 8 افراد ہلاک
- 3 دن قبل
شوہر کے ہاتھوں قتل ہونے والی خاتون کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں نیا انکشاف
- 28 منٹ قبل

لاہور: پاسپورٹ آفس سے چار ملزمان گرفتار
- 3 دن قبل

ملک میں سونے کی قیمت میں ہزارں روپے کا مزید اضافہ
- 38 منٹ قبل
پنجاب: اسکولوں کے اوقات کار تبدیل، نیا شیڈول جاری
- 2 دن قبل
