سوناکشی سنہا نے بھارتی میڈیا کے پاگل پن،روپوٹنگ میں ڈرامہ بازی پر خوب تنقید کی


بالی ووڈ کی دبنگ گرل سوناکشی سنہا بھی مودی سرکار کے گودی میڈیا کی جھوٹی رپورٹنگ پر برس پڑیں۔
سوشل میڈیا پر جاری ایک پوسٹ میں بالی ووڈ اداکارہ سوناکشی سنہا نے بھارتی میڈیا کے پاگل پن،روپوٹنگ میں ڈرامہ بازی پر خوب تنقید کی اور بھارتی میڈیا کو ڈرامہ اور مذاق قرار دے دیا۔
سوناکشی سنہا نے بھارتی میڈیا کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ ہمارے چینلز مذاق بن گئے ہیں ، میں بھارتی چینلز کی ہیجان انگیز اور سنسنی خیز فوٹیجز سے تنگ آچکی ہوں،بھارتی چینلز میں صرف چیخ وپکار ہے روپوٹنگ نام کی چیز نہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ بھارتی چینلز کیا کررہے ہیں انہیں صرف اپنا کام کرنا چاہیے سچی خبریں دینی چاہئیں، خدا کے لئے بھارتی چینلز جنگ کی سنسنی پھیلانا بند کریں اور لوگوں میں ہیجان نہ پیدا کریں۔
سوناکشی نے بھارتی عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو چاہیے حقائق پر مبنی خبریں دینے والے چینلز کو دیکھیں،بھارتی عوام خبروں کے نام پر گند دیکھنا بند کردیں۔
واضح رہے کہ پہلگام واقعہ کے بعد سے گودی میڈیا مسلسل پاکستان کے خلاف بے بنیاد بیانیہ بنانے کی کوشش کررہا ہے، بھارت کی جانب سے بے بنیاد الزامات اور جھوٹے پروپیگنڈے کے ذریعے پاکستان کی عالمی ساکھ کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
بھارتی میڈیا بے بنیاد اور من گھڑت خبروں کے ذریعے ہیجانی کیفیت پیدا کررہا ہے جس سے اب بھارتی عوام بھی تنگ آچکے ہیں اور بھارتی میڈیا کی غیر ذمہ دارانہ رپورٹنگ پر اسے تنقید کا نشانہ بنارہے ہیں۔

پاکستان کا ایران میں تعینات سفارت کاروں کے اہل خانہ اور غیر ضروری عملے کے انخلا کا فیصلہ
- 3 گھنٹے قبل

افریقی ملک نائجیریاکے گاؤں پر مسلح افراد کے حملے میں 100 افراد ہلاک
- 2 گھنٹے قبل

جسٹن بیبر نے ذہنی مسائل کا اعتراف کرلیا
- 10 منٹ قبل

ایران کی فضائی حدود پر مکمل کنٹرول حاصل ہے ، ایرانی سپریم لیڈر کو قتل کرنے نہیں جارہے ، ڈونلڈ ٹرمپ
- 39 منٹ قبل

ایران کے اسرائیلی ملٹری انٹیلی جنس، موساد کےسینٹر پر جوابی حملے
- 2 گھنٹے قبل

وزیر اعظم کی صدر مملکت سے ملاقات ، سیاسی اور معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال
- 27 منٹ قبل

ریکو ڈک کو ریلوے لائن نیٹ ورک سے منسلک کیا جائے ، وزیر اعظم
- 7 منٹ قبل

آیت اللہ علی خامنہ ای نےجنگ کےاختیارات انقلابی گارڈزکی شوری کومنتقل کردیئے
- 5 منٹ قبل

معرکہ حق میں بھارتی اسٹریٹجک مفروضوں کو زمین بوس کر دیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 2 گھنٹے قبل

پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ 10 کروڑ 30 لاکھ ڈالر منفی ریکارڈ
- 2 گھنٹے قبل

میٹا نے انسٹا گرام میں ایک نئے ری پوسٹ فیچر کی آزمائش شروع کر دی
- 4 گھنٹے قبل

قومی ائیر لائن کا ایران میں پھنسے پاکستانیوں کی واپسی کے لیے خصوصی آپریشن شروع
- 3 گھنٹے قبل